اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

6 ستمبر، 2017

دشمن کا ایک اور وار: لیفٹننٹ کرنل سمیت 3 فوجی اہلکار شہید۔ انہتائی افسوسناک خبر آگئی

 


اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے پنجگور میں پاک فوج کے دستے پر حملہ کرکے دشمن اپنے مذموم مقاصد میں ایک بار پھر کامیاب ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے کوئٹہ کے علاقہ پنجگور میں ایف سی کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 3 فوجی اہلکار شہید، جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں۔ ایف سی کا قافلہ ضلع پنجگور کے علاقہ مرغاب کور میں معمول کے گشت پر تھا کہ ان پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک لیفٹیننٹ کرنل سمیت 3 فوجی اہلکار شہید ہوگئے ۔ شہید ہونے والوں میں لیفٹننٹ کرنل عامر وقار، لانس نائیک مسعوداور سپاہی عرفان شامل ہیں۔ جبکہ زخمی ہونے والوں میں کرنل شبیح اللہ ، حوالدار عطاء الرحمان اور سپاہی سعود شامل ہیں ۔ زخمیو کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور گورنر بلوچستان کی جانب سے ایف سی پر حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے اور پاک فوج کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیاگیا ہے۔ لیفٹننٹ کرنل عامر وقار کی نماز جنازہ لاہورکے ایوب اسٹیڈیم میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں وزیر داخلہ احسن اقبال ، کور کمانڈر لاہوراور دیگر فوجی افسران نے شرکت کی۔

آج 6 ستمبر کو پاکستان کے یوم دفاع کے موقع پر ایک اور تخریب کاری کی گئی ہے۔ ڈیرہ بگٹی میں کوہلو کے علاقے کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ ڈیرہ بگٹی میں کوہلو کے علاقے نساﺅ میں ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں