3 ستمبر، 2017

روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و بربریت، 400 افراد قتل: عالمی ادارے اور مسلمان تنظیمات خاموش


برما (ٹائمزآف چترال نیوز3ستمبر 2017) میانمار میں رہنے والے 10 لاکھ روہنگیوں پر زمین تنگ کردی گئی ہے۔ جن میں سے اکثریت مسلمان ہیں۔ روہنگیوں کو ہندو عقلیت میں موجود ہیں۔ روہنگی مسلمنانوں پر برما کی زمین تنگ کردی گئی ہے کئی سالوں سے جاری مسلم کش فسادات میں ہزاروں مسلمان قتل کئے جاچکے ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ گزشتہ روز روہنگیا مسلمانوں  اور برما کی پولیس اور سیکیوریٹی فورسز کے درمیاں خونریز جھڑپوں میں 400 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ برما کی فوج نے مسلمانوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کردی ہے، مسلمنانوں پر میانمار کی زمین تنگ کردی گئی ہے عالمی نام نہاد انسانی تنظیمیں اور مسلمانوں کی ڈر پوک تنظیمات خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ جھڑپ کو جواز بناکر برما کی فوج نے چار سو سے زائد مسلمانوں کو اجتماعی قتل کردیا ہے۔ برما کی ملٹری کی آفیشل فیس بک پیج پر دیئے گئے تازہ ترین اعداد شمار 399 مسلمانوں کے مارے جانے کی خبر شائع کی ہے جن کوحملہ اور  دہشت گرد بنا کر پیش کیا گیا ہے۔ برما کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلمان حملہ آوروں کی جانب سے 90 مسلح حملے ہوئے ہیں جن میں سے 30 حملے پچیس اگست کو کئے گئے تھے۔

عالمی کوششوں کے باوجود میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے۔ فوج اور بدھ بھکشوؤں نے مزید متعدد گاؤں کو آگ لگا کر کئی مسلمانوں کو زندہ جلادیا ہے۔ چھ روز میں بیس ہزار سے زائد زخمی اور بیمار مسلمان بنگلادیش میں داخل ہوئے ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق میانمار میں دو روز پہلے بدھ بھکشوؤں نے مسلمانوں کے متعدد گاؤں کو آگ لگا کو بچوں اور خواتین کو زندہ جلادیا۔ مسلمانوں کے خلاف بدھ بھکشوؤں کی مہم چند برسوں جاری ہے لیکن گذشتہ سال سے فوج نے بھی منصوبہ بندی کے تحت مسلمانوں کو مارنا شروع کردیا ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔اقوام متحدہ کے ایلچی اور امریکی حکام کے اپیلوں اور حکام سے ملاقاتوں کے باوجود مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے۔ ہزاروں مسلمان ملک سے نکلنے کی کوشش میں کوسٹ گارڈز کے مظالم سے سمندر کی نذر ہوچکے ہیں۔ گذشتہ چھ روز سے لاکھوں روہنگیا مسلمان بنگلادیش کی سرحد پر موجود ہیں۔ بنگلادیشی فوج نے صرف بیس ہزار زخمی اور بیمار مسلمانوں کو داخلے کی اجازت دی باقی ماندہ لاکھوں سرحدوں پر بے یار مددگار بیٹھے ہیں۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget