اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

26 ستمبر، 2017

شادی کے نام پر مکروہ دھندہ : 5 ماہ میں 7 شادیاں کرنے والی سرگودھا کی دوشیزہ دھر لی گئی

 


سرگودھا (ویب ڈیسک) سرگودھا جوہر کالونی کی رہائشی لڑکی 18 سالہ ثنا نے 5 ماہ میں 7 شادیاں کیں۔ شادی کے بعد کچھ ہی عرصے میں گھر کا صفایا کرکے غائب ہوجاتی تھی۔ پھر دوسرے شکار کی تلاش میں ہوتی تھی۔ اسی طرح ثنا نے 5 ماہ میں کوئی 7 مردوں کو ان کی مردانگی کا اصل چہرہ دکھا دیا تھا۔ آخر کار دھر لی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگودھا کے علاقے جوہر کالونی کی رہائشی 18 سالہ ثنا نے 5 ماہ میں 7 نوجوانوں کو بے وقوف بنایا اور ان سے شادی کرکے ان کا سب کچھ کر رفو چکر ہوگئی، لیکن کوئی مجرم آخر قانون سے کب تک بچتا رہے گا۔  ثنا اب قانون کے شکنجے میں آ گئی ہے اور اسے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دوشیزہ نے ایک گروپ بنا رکھا تھا جس میں اس کے جعلی ماں باپ، بھائی اور رشتہ دار شامل تھے، ثنا کے جھوٹے رشتے دار کنوارے لڑکوں کو شادی کا جھانسہ دے کر جہیز کی تیاری کے نام پر لاکھوں روپے وصول کرتے تھے جب کہ لڑکی شادی کرنے کے بعد اپنے شوہروں کے گھروں کا قیمتی سامان چوری کرکے غائب ہوجاتی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نوسرباز گروہ کا انکشاف اس وقت ہواجب لڑکی سے شادی کرنے اور لٹنے والے 2 نوجوانوں نے پولیس کو درخواست دی اور سیشن کورٹ میں اپنے اپنے نکاح نامے پیش کئے۔ پولیس نے ثنا کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں سے  اسے جیل بھجوا دیا گیا۔ عدالت نے حکم دیا  کہ ملزمہ کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے اور لٹ جانے والے نوجوانوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں