3 ستمبر، 2017

گرم چشمہ روڈ کی تعمیرکے لئے 8 ارب 86 کروڑ روپے کی منظوری

 

چترال (ٹائمز آف چترال نیوزڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدراور رکن صوبائی اسمبلی سلیم خان نے کہاہے کہ چترال گرم چشمہ روڑکو گبورتک 87 کلومیٹرکی ازسرنوتعمیروپختگی کے لئے گذشتہ دنوں نے قومی اقتصادی کونسل (ایکینک) کی طرف سے 8ارب86کروڑ روپے کی منظوری سے عوام لٹکوہ کاایک درینہ خواب پوراہوگیاکیونکہ سردیوں میں برف باری اورتودے گرنے سے اکثرگرم چشمہ روڈبندرہتاتھاجس کی وجہ سے عوام لٹکوہ کوسفری مشکلات سامناہوتاتھامگراب جب یہ روڈپختوری سائیڈسے
تعمیرہوتوعوام لٹکوہ کوسفری مشکلات سے ہمیشہ کے لئے نجات مل جائے گانئے نقشے کے مطابق شاشاشغورسے موغ تک الانمنٹ کوتبدیل کرکے پختوری سائیڈ سے تعمیرکیاجائے گااوراین ایچ اے کے معیار کے مطابق 50فٹ چوڑااور30فٹ پختہ روڑ بنایاجائے گامذکورہ روڈکی تعمیرشاہ سلیم باڈرتک ہونے کی وجہ سے افغانستان اورسنٹرل ایشیاء کے ممالک کے ساتھ رابطے میں بھی آسانی ہوگی مستقبل میں براستہ دوراہ پاس سنٹرل ایشاء کے ممالک کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کے لئے ایک انٹرنیشنل روڈتعمیرہوگاجس کاسروے سابق دورِحکومت میں سابق صدرآصف علی زرداری ہدایت پر ہواہے ۔اورمذکورہ روڈبھی اس کاحصہ ہے۔انہوں نے کہاکہ میں چیئرمین این ایچ اے کاشکریہ اداکرتے ہوئے اُن سے اپیل کرتاہوں کہ جلدسے جلد مذکورہ روڈ کی ٹینڈرکرواکے عملی طورکام کاآغاکروایاجائے جس کے لئے پی ایس ڈی پی میں ایک ار ب روپے پہلے سے ہی مختص ہوچکاہے ۔انہوں نے کہاکہ کام کی معیاراوربروقت تعمیرکویقینی بنایاجائے۔ایم پی اے سلیم خان نے کہاکہ میں اپنی جانب سے اورعوام لٹکوہ کی طرف سے مذکورہ روڈکوباقاعدہ طورپر منظورکروانے پروزیراعظم شاہدحاقان عباسی ایکینک کے فورم اورچیئرمین این ایچ اے کاشکریہ اداکرتاہوں اوراُمیدرکھتاہوں کہ چترال کے باقی مندروڈز یعنی چترال بمبوریت روڈ اورچترال مستوج شندورروڈکی منظوری بھی ایکینک سے دی جائے تاکہ ان علاقوں کے سفری مشکلات میں بھی کمی آسکے۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget