18 ستمبر، 2017

سب سے بڑا پیکجڈ پروڈکٹ ڈسپلے : کوکا کولا نے گینز ورڈ ریکارڈ قائم کردیا

لاہور کے کیش اینڈ کیری میں دنیا کا سب سے بڑا پیکجڈ پروڈکٹ ڈسپلے قائم کیا گیا

لاہور (پریس ریلیز)  کوکا۔کولا کے پاکستان میں باٹلر کوکا۔کولا بیوریجز پاکستان لمیٹڈ (سی سی آئی پاکستان) نے لاہور کے میٹرو کیش اینڈ کیری میں دنیا کا سب سے بڑا پیکجڈ پروڈکٹ ڈسپلے قائم کرکے گینز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کررالیا ہے۔ اس ضمن میں سی سی آئی پاکستان کے 1470.81 کیوبک میٹر طویل ڈسپلے میں ایک لاکھ کیسز اور تقریبا ایک ملین لیٹر کوکا۔کولا کی مصنوعات ہیں۔ یہ 205 فٹ لمبا، 81 فٹ چوڑا اور تین فٹ اونچا ہے۔ یہ پہلی موقع ہے جس میں کسی کمپنی نے ایسا ریکارڈ بنانے کی کوشش کی ہو۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ سولو (Solo) نے استنبول میں 26 مئی 2016 کو قائم کیا تھا جس کی پیمائش 741.45 کیوبک میٹرز تھی۔ 


سی سی آئی پاکستان کے جنرل منیجر جان ایم گیلون نے بتایا، "کوک اسٹوڈیو پاکستان کے میوزک منظرنامے میں انقلاب لے آیا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اسکی 10 ویں سالگرہ پر کچھ دلچسپ کام کیا جائے۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ اس سال میٹرو کیش اینڈ کیری کے ساتھ شراکت داری کرکے ان کے ساتھ اپنی 10 سالہ پارٹنرشپ سامنے لائیں۔ یہ ہمارے لئے ایک بہترین موقع تھا کہ دنیا کا سب سے بڑا پیکجڈ پروڈکٹ ڈسپلے قائم کرکے گینز ورلڈ ریکارڈ کی کوشش کریں اور اسکی خوشی منائیں۔ یہ ہمارے لئے فخر کا مقام ہے کہ سب سے بڑے پیکجڈ پروڈکٹ ڈسپلے کے ذریعے مشترکہ طور پر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کریں۔ اس سے ہمارا جذبہ اور عزم اجاگر ہوتا ہے اور اسکی بدولت ہر طرف سے نت نئے اور جدت انگیز خیالات آگے بڑھتے ہیں اور ہم اسے مشترکہ طور پر کوکا۔کولا سسٹم میں پہنچاتے ہیں۔" 

سی سی آئی پاکستان اصل میں کوکا۔کولا آئیسیک کا ذیلی ادارہ ہے جو پاکستان میں دی کوکا۔کولا کمپنی کے بیوریجز اور فرحت بخش مشروبات تیار کرتا ہے، تقسیم کرتا ہے اور فروخت کرتا ہے۔ سال 1996 میں پہلی بار پاکستان میں کام کا آغاز کرنے کے بعد کوکا۔کولا کے باٹلنگ آپریشنز سال 2008 میں کوکا۔کولا آئیسیک کے ماتحت چلے گئے۔ یہ پاکستان بھر میں 5 پلانٹس اور تقریبا 3 ہزار ملازمین کے ہمراہ 20 کروڑ سے زائد صارفین کی ضروریات پوری کرتے ہیں۔ اس کے پورٹ فولیو میں کوکا۔کولا، کوکا۔کولا زیرو، ڈائٹ کوک، اسپرائٹ، اسپرائٹ زیرو، اسپرائٹ 3G، فانٹا، کیپی، رانی، مانسٹر اور کنلے پر مشتمل ہے۔ 


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget