15 ستمبر، 2017

جنگل میں منگل : موسم خزاں سے پہلے چترال میں برف باری، سرما تو دور کی بات ہے، بونی اور کس کس جگہ برف پڑی : جاننے کے لئے یہ پڑھیں

 

فائل فوٹو

چترال (ٹائمز آف چترال رپورٹ 15 ستمبر 2017) لوئر چترال کے چند مقامات میں بارش اور اپر چترال کے کچھ علاقوں اور پہاڑوں پر برف باری سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ جمعرات کے روز ہونے والی بارش نے پہاڑوں اور کچھ پہاڑی علاقوں کو برف کی چادر پہنا دی۔ غیر یقینی موسم نے جہاں لوگوں کو خوشگوار احساس میں مبتلا کردیا ہے وہاں تشویش میں ڈال دیا ہے کہ ایسا نہ ہو کہ موسم سرما طویل ہوجائے۔ عام طور پر نومبر اور دسمبر میں برف پڑتی ہے لیکن یہاں ستمبر میں ہی برف پڑنی شروع ہوئی ہے جوکہ موسم سرم کے انتہائی سخت ہونے کی بھی پیش گوئی ہوسکتی ہے۔

مون سون کے مہنے میں یہاں ایک بھی بارش نہیں ہوئی  لیکن سرد موسم نے سرما سےپہلے ہی تیور دکھانا شروع کردیا ہے۔ برف پڑتے ہی موسم سرد ہوگیا ہے۔ ادھر ریجنل ڈائریکٹر محکمہ موسمیات مشتاق شاہ کے مطابق اپر چترال میں وقت سے پہلے ہی برف باری کا آغاز ہو گیا ہے۔ انہوں نے ایک نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں بتایا کہ ”پہلی برف باری اپر چترال کے علاقے بونی میں ریکارڈ کی گئی جبکہ لوئر چترال میں خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں تیز بارشیں بھی ہوئی ہیں۔“ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ 
” معمول کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے علاقوں میں موسم سرما کی برف باری کا آغاز ہر سال نومبر میں ہوتا ہے۔ لیکن اس سال، موسم سرما کے آغاز سے پہلے ہی شدید برف باری کی صورت میں موسم کے روئیے میں بے قاعدگی دیکھنے میں آ رہی ہے، اور موسم سرما کا آغاز بھی جلد ہونے کا عندیہ ہے۔ ہمیں توقع ہے کہ اس سال موسم سرما خیبرپختونخواہ اور پنجاب کے پہاڑی علاقوں میں بہت زیادہ عرصے تک رہے گا اور اس کا اثر میدانی علاقوں پر بھی پڑے گا۔“

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget