16 ستمبر، 2017

ماں کی عظمت : تحریر ایم-فاروق

خونی رشتوں کا کوئی بدل نہیں - ماں باپ ,بہن بھائی وہ رشتے ہیں جو انسانی زندگی کے خوب صورت رنگ ہیں- ان سب رشتوں کی اپنی اپنی اہمیت ہے اور اپنی اپنی پہچان ہے- محبت کے رنگوں سے بھرے ہوۓ ان رشتوں کا اپنا تقدس ہے, انکی محبتوں کا اپنا انداز ہے- محبت کے رنگوں سے سجے ہوۓ رشتوں کے گلدستے کا منبع و ماخذ "ماں" ہے- انسانیت جب کبھی معاشرے سے ہٹ کر ویرانوں میں بھٹکنے لگتی ہے تو ایک مانوس آواز سے راہ سماتی ہے - انسان کی کامیابی اسکی ماں کی عظمت, محنت اور دعاؤں کی مرہون منت ہے- ماں وہ عظیم ہستی ہے جس کے بنا گھر ایک قبرستان کی مانند ہے چاہے وہ گھر شیش محل ہی کیوں نہ ہو-  ہر ماں اپنی اولاد کی کامیابی چاہتی ہے بلکہ ہمیشہ یہ تمنا رہتی ہے کہ اسکا بیٹا بادشاہوں جیسی زندگی گزارے - اگر خدانخواستہ اولاد کی وجہ سے ماں کے دل کو صدمہ پہنچتا ہے تو وہ اولاد کبھی بھی کامیاب نہیں رہتی- 


ایسے انسان کا معاشرے میں بھی کوئی مقام نہیں رہتا-  اس حالت میں اپنا مقام پانے کے لۓ ماں کو منانے کے سوا کوئی حل نہیں -اسکی کامیابی کا راز اسکی ماں کی دعاؤں میں ہے ,ویرانوں میں بھٹکے ہوۓ اولاد کے لۓ اسکی ماں کی دعایئں کامیابی کی کرن ثابت ہوتی ہیں.

       کہاں بساط جہاں اور کہاں میں کمسن نادان
       میری  جیت  کا  سب  اہتمام ،  تم  سے  ہے

ہماری اسلامی تہزیب اور رسم ورواج نے اس رشتے کو اور مظبوط کردیا ہے ,جہاں قرآن اور احادیث نبویہ میں کثرت سے موجود ہیں جس میں ماں باپ کے حقوق کی بار بار تاکید کی گئ ہے- اسلام نے ہمیں مأن کے قدموں تلے جنت کا تصور دیا ہے - اسلام نے انکی خدمت میں عظمت و کامیابی رکھی ہے - حدیث شریف میں آیا ہے کہ" جو شخص محبت کی نظر سے اپنی ماں باپ کی طرف دیکھتا ہے تو اس کے عوض حج و عمرہ کا ثواب ملتا ہے" - اسلام ہمیں یہ بھی تعلیم دیتا ہے کہ والدیں کو اپنی نظروں کے سامنے رکھا جاۓ انکی خدمت کی جاۓ اور انکی عظمت کا اعتراف ہر گھڑی ہر ساعت کیا جاۓ کیونکہ انکی خدمت میں کامیابی ہے - والدین کا زندہ ہونا انسان کے لۓ خوش قسمتی ہے لہزا انکی خدمت میں کوئئ کسر نہ چھوڑیں -

          ہر  امتحان  کٹھن  تھا ، میرے  لۓ  لیکن
          میں اپنی ماں کی دعاؤں سے کامران ہوا


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget