28 ستمبر، 2017

مجھے بے حد افسوس ہے کہ میں ونڈوز کے لئے یہ بٹن بنانے میں ناکام رہا : بل گیٹس کا اعتراف : وہ بٹن کیا ہے: پڑھیں

 



امریکہ (ابوالحسنین: ٹیکنالوجی ڈیسک) دنیا کے امیر ترین شخص اور کمپوٹر کی دنیا کے بادشاہ مانے جانے والے بل گیٹس کو ایک بات کا پچھتاوا ہے۔ بل گیٹس کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا یہ ہے کہ وہ ونڈوز کو ری اسٹارٹ کرنے کیلئے ایک بٹن بنانے سے قاصر رہے۔ انہوں عزم ظاہر کیا کہ اگر انہیں زندگی میں دوبارہ کبھی موقع ملا تو وہ یہ کام سب سے پہلے کریں گے۔

کپیوٹر چلانے والے جانتے ہیں کہ کپیوٹر کا ونڈوز ریسٹارٹ کرنے کے لئے تین بٹن ایک ساتھ دبانے پڑتے ہیں۔ یعنی کنٹرل+الٹر+ڈیلیٹ ۔ یہ بٹن ایک ساتھ دبانے سے بھی آپشن دیا جاتا ہے کہ آگے کرنا کیا ہے۔ لاک دس کمپوٹر، سوئچ یوزر، پاس ورڈ تبدیل کریں، وغیرہ وغیر۔ ان میں ایک آپشن ریسٹارٹ بھی موجود ہے۔

گیٹس اس کوتاہی کا اعتراف وہ پہلے بھی کر چکے ہیں، سال 2013 میں انہوں نے آئی بی ایم پر اس کا الزام لگایا تھا۔ ہارورڈ یونیورسٹی کی ایک تقریب میں سوال پر انہوں کہا تھا کہ ہمارے پاس صرف ایک بنٹن ہوتا لیکن اس شخص نے جس نے آئی بی ایم کا کی بورڈ بنایا تھا، نے ہمارے ایک بٹن کے مطالبے کو رد کر دیا تھا۔

ونڈوز کے بعد دنیا کو دوسرا مقبول ترین آپریٹنگ سسٹم میک کا آئی او ایس ہے۔ میک ایپل کمپنی کی ملکیت ہے۔ ایپل کمپنی کے میک کمپیوٹرز میں تین کی بجائے ایک بٹن سے ہی آپ یہ ٹاسک پورا کر سکتے ہیں۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget