ستمبر 18, 2017

ایل جی الکٹرانکس نے اپنے نئے ٹی وی لائن اپ کے لئے ڈول بائی اور ٹیکنی کلر سے اشتراک کرلیا

 

کراچی: ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں کے اشتراک سے اپنے نئی ٹی وی لائن اپ کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے ساتھ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان صف اول کی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں ڈول بائی (Dolby) اور ٹیکنی کلر (Technicolor) جیسے ادارے شامل ہیں۔ 

ایل جی نے ٹیکنی کلر ایکسپرٹ موڈ کے ساتھ اپنے نئے اولیڈ ٹی ویز پیش کئے ہیں جن میں ٹیکنالوجی کمپنی کے سائنسدانوں کے پیش کردہ ڈسپلے کلرز ہیں جو ہالی ووڈ کے اعلیٰ معیار کے مواد پر کام کرتے ہیں۔ ٹیکنی کلر ایکسپرٹ موڈ اکتوبر کے آغاز میں آنے والے اولیڈ ٹی وی کے پکچر سیٹنگ مینو میں موجود ہوگا۔ ایل جی اپنے نئے یو ایچ ڈی کے ٹی وی میں ٹیکنی ایکسپرٹ موڈ متعارف کرانے پر بھی کام کررہا ہے۔ ایل جی کے اولیڈ ٹی وی کو اعلیٰ معیار کی کارکردگی کے باعث ٹیکنی کلرز کی جانب سے سراہا گیا ہے۔ ٹیکنی کلر کے اس اعتراف سے ایل جی کے اس دیرینہ موقف کی تصدیق ہوتی ہے کہ اسکے اولیڈ ٹی وی کے صارفین اعلیٰ معیار کی منظرکشی سے محظوظ ہوتے ہیں۔ 



ایل جی کی جانب سے اسکے اولیڈ ٹی وی میں 4Kایچ ڈی آر ویڈیو گیم کھیلنے کا خصوصی فیچر بھی ہیں جس کی کلر پرفامنس میں وسعت رکھی گئی ہے۔ یہ مائیکروسوفٹ کے ایکس باکس ون ایس اور ٹرن 10 کے فورزا ہورائزن کا امتزاج ہے۔ گیم کھیلنے والا سنجیدہ طبقہ اس کی تیزرفتاری سے مستفید ہوگا جس میں کنٹرولر سے اسکرین تک انتہائی بروقت کام ہوتا ہے۔ 

ایل جی کے اولیڈ اور سوپر یو ایچ ڈی ٹی وی کی میں ایکٹو ایچ ڈی آر کا آپشن ہے جو ایچ ڈی آر مواد کی انتہائی واضح انداز سے منظرکشی کرتا ہے۔ ایکٹو ایچ ڈی آر کی بدولت ایل جی کے ٹی وی ہر منظر کی تصویر کو آگے بڑھاتے ہیں اور اسکی بدولت ویڈیو میں سے بھی بہترین تصویر لی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ ایل جی کے نئے اولیڈ اور سوپر یو ایچ ڈی ٹی وی میں مختلف اقسام کے ایچ ڈی آر فارمیٹس ہیں جن میں ڈول بائی ویژن ، ایچ ڈی آر 10 اور ایچ ایل جی براڈ کاسٹ ٹیکنالوجی شامل ہے۔ ایل جی کے تمام یو ایچ ڈی ٹی وی ماڈلز میں ایچ ایل جی فارمیٹ کام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ایل جی کا ارادہ ہے کہ ٹیکنی کلر اسکے ایڈوانسڈ ایچ ڈی آر منصوبے میں معاونت کرے۔ ایل جی ایچ ڈی آر 10 اور ایچ ایل جی مواد میں ڈائنامک ڈیٹا کی پروسیسنگ کرتا ہے تاکہ ایک معیاری ایچ ڈی آر فارمیٹ سامنے آئے۔ ایل جی کے ٹی وی لائن اپ میں ایچ ڈی آر ایفکٹ کے ساتھ مزید اضافہ ہورہا ہے۔ اس حوالے سے ایل جی کے ایچ ڈی آر کے شعبے میں BBC4کے ایچ ایل جی مواد، ایمزون ایچ ڈی آر 10 اور نیٹ فلیکس ڈول بائی ویژن مواد شامل ہے۔ 

ایل جی کے نئے ٹی وی میں آن ڈیمانڈ اسٹریمنگ سروسز بھی ہیں جس کے اسٹوڈیو ٹائٹلز 100 سے زائد ہیں۔ ڈول بائی ویژن ٹائٹلز پر عالمی سطح پر صارفین کی الٹرا ایچ ڈی بلو رے ڈسک تک رسائی ہے۔ 

ایل جی نے ٹی وی سے منسلک ایمزون ایکو اسپیکر میں الیکسا وائس کنٹرول فنکشنز کو پہلی بار بڑھا دیا ہے۔ ایمزون الیکسا سے مطابقت کے ساتھ صارفین باآواز حکم دے کر ٹی وی فنکشنز جیسے چینلز اور آواز میں تبدیلی، سمت کے تعین، سرچنگ اور اسمارٹ ٹی وی ایپ لاو ¿نچ کا انتخاب کرسکتے ہیں اور اس کے لئے کسی ریموٹ کنٹرول یا ہاتھوں کے استعمال کی ضرورت نہیں ہے۔ 

ایل جی الیکٹرانکس ہوم انٹرٹینمنٹ کمپنی کے پریذیڈنٹ برائن کیون نے بتایا، "ہم صارفین کو بلامقابلہ بہترین کارکردگی کی حامل مصنوعات کی فراہمی کا موقع دے رہے ہیں۔ ٹیکنی کلر اور ڈول بائی جیسے معتبر نامور اداروں کے ساتھ شراکت داریوں کی بدولت نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے سے متعلق ایل جی کے عزم میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔ "


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget