18 ستمبر، 2017

آل پاکستان مسلم لیگ کے سابق ایم پی اے اور جماعت اسلامی کے رہنما کی پیپلز پارٹی میں شمولیت، زارداری کا خطاب

 


پشاور (ٹائمزآف چترال رپورٹ ‏18‏ ستمبر‏، 2017) چترال کے دو سینئر سیاستدان پی پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ آل پاکستان مسلم لیگ کی ٹکٹ پر 2008 میں الیکشن جیتنے والے سابق ایم پی اے غلام محمد ولد رحمت وزیر خان سکنہ بونی اب پیپلز پارٹی کے ہوگئے ہیں۔ 2013 کے الیکشن میں آل پاکستان مسلم لیگ کی ٹکٹ پر الیکشن لڑے اور پیپلز پارٹی کے سید سردار حسین اور غلام محمد کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ گو کہ ابتدائی اعداوشمار میں غلام محمد پی پی کے سردار حسین پر برتری لے گئے تھے۔ لیکن سردار حسین نے ان کی اس برتری کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیا ۔ جس کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ ہوا ۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں سردار حسین چند ووٹو ں کی برتری سے جیت گئے اور یوں غلام محمد کی سیاست بھی ڈاما ڈول ہوگئی تھی۔ اے پی ایم ایل کسی حد تک غیر فغال ہوگئی اور ایم پی ایم ایل کے نام پر ووٹ لینے والے پارٹی سربراہ پرویز مشرف کو جیسے بھول ہی گئے تھے۔ غلام محمد جمیعت علماء اسلام میں چلے گئے اور اپنے گھر پر جے یو آئی کا جنڈھا گاڑھ دیا۔ لیکن بعد ازاں پی پی لیڈرشپ کے ساتھ رابطوں کی خبریں آتی رہیں اور بلاآخر ملاقاتیں رنگ لے آئیں۔ 

ادھر جماعت اسلامی کے سینئر رہنما انجینئر فضل ربی بھی جماعت سے مستعفی ہوکر پیپلز پارٹی کے ہوگئے ہیں۔ ان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم پر پارٹی سے اختلافات پیدا ہوگئے تھے جس کی وجہ سے پارٹی چھوڑنا پڑا۔ فضل ربی بھی پی پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ 

شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زارداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک جمہوری پارٹٰ ہے۔ چترال کے عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے ۔ لڑکانہ کے بعد چترال بھٹوخااندان کا دوسرا گھر ہے ۔ چترال کے عوام میرے لئے اجنبی نہیں ہیں پی پی نے ہمیشہ چترال کو خاص اہمیت دی ہے۔ بھٹو اور بے نظیر بھٹو چترال کے لئے بہت کام کئے ہیں۔ 

انہوں نے نوازشریف پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہ پہلے حکومت کرنی آئی ہے اور اب۔ جب ہم دوبارہ پاکستان کی باگ ڈور سنبھال لیں گے تمام دوستوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ پشاور میں منعقدہ تقریب میں سابق صدر زارداری نے ، نئے پی پی میں شامل ہونے والے نئے ممبران کو خوش آمدید کیا اور انہیں مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا پی پی میں آنے والا پیتل بھی سونا بن جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے ہم حکومت میں آئے تو ایک بار پھر اسے کھڑا کریں گے۔ تقریب میں سلیم خان، سردار حسین ، حیکم خان ایڈوکیٹ اور دیگر ضلعی رہنما موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget