26 اکتوبر، 2017

چترال زیئت کے قریب گاڑی کھائی میں گر گئی، 2 افراد جان بحق ایک زخمی

 

چترال (نیوز ڈیسک) چترال سے 45 کلومیٹر دور واقع گاوں زیئت میں گاڑی کھائی سے نیچے دریا کے قریب جاگری ہے۔ واقعہ آج پیش آیا۔ ریشن سے ایک کلومیٹر آگے شوگرام پل سے تھوڑا سے دور زیئت کے بالکل شروع میں بے قابو ہوکر دریا کنارے جا گری۔ واقعے میں 2 افراد جان بحق جبکہ ایک زخمی ہے۔ گاڑی اور ڈرائیور کا تعلق یارخون سے بتایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چترال سے یارخون جانے والی ٹویوٹا جیپ نمبر 3818 پی ایس آر، زیئت کے مقام پر گھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ڈرائیور محمد ریاض ولد محمد اعظم، محمد عظیم سکنہ یارخون گیزن جان بحق جبکہ مسافر حبیب حسین یارخون زخمی ہوئے۔


تصویر حبیب بیگال



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget