23 اکتوبر، 2017

حبیب بینک کے صدر اور سی ای او نعمان کے ڈار دسمبر 2017 میں سبکدوش ہوجائیں گے

 

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے بینک حبیب بینک لمیٹڈ کے سی ای او اور پریذیڈنٹ نعمان کے ڈار 31 دسمبر 2017 کو سبکدوش ہونگے۔ نعمان ڈار حبیب بینک میں 15 سال تک خدمات انجام دیئے۔ ان کی جگہ موجودہ چیف فناشل آفیسر رایومنڈ ایچ کوتوال باقاعدہ سی ای او کی تعیناتی تک عارضی طور پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے فرائض انجام دیں گے۔ بینک نے حال ہی میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کے سابق گورنر سید سلیم کو بورڈ کا ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔ بینک نے بورڈ میں چیف آپریٹنگ آفیسر کی ایک نئی اسامی بنائی ہے اس پوزیشن پر صغیر مفتی جنوری 2018 سے تعینات ہوجائیں گے۔ انہیں بینکنگ کا 34 سال کا تجربہ ہے۔ مفتی سٹی بینک گلوبل ہیڈ رہ چکے ہیں۔ اس کے علاقہ دبئی اسلامک بینک میں بھی کام کرچکے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget