13 اکتوبر، 2017

ہنسنا منع نہیں ہے: پیش خدمت ہیں 3 مزے مزے کے لطیفے

 

ایک آدمی اپنے گھر کے باورچی خانے میں داخل ہوکر بیوی سے پوچھنےلگا۔
ہمارے چار بچوں میں سے تمہیں سب سے زیادہ کون محبوب ہے
اس نے جواب دیا: سارے
شوہر نے کہا : تمہارا دل اتنا کشادہ کیسے ہو سکتا ہے۔
کہا: یہ اللہ کی تخلیق ہے۔
ماں کے دل میں سارے بچوں کے لئے کشادگی ہوتی ہے۔
شوہر نے مسکرا کر کہا
اب تم سمجھ سکتی ہو مرد کے دل میں چار بیویوں کی کشادگی بیک وقت کیسے ہو سکتی ہے۔
کیونکہ یہ بھی اللہ کی تخلیق ہے.
نوٹ: شوہر کی نماز جنازہ کا اعلان کراچی والی پھوپھی کے آنے کے بعد کیا جائے گا۔

_______________________

ایک دفعہ کسی دعوت میں ایک امیر عورت کا ہار چوری ہوگیا۔ 
اس نے میزبان سے شکایت کی۔ میزبان نے اعلان کروا دیا کہ ان خاتون کا ہار چوری ہو گیا ہے ہم ایک پیالہ میز پر رکھ رہے ہیں جس صاحب کے پاس وہ ہار ہو وہ اس پیالے میں رکھ دیں۔
 یہ کہہ کر لائٹ بھی بند کر دئی۔ جب لائٹ کھولی گئی تو وہ پیالہ ایک خاتون کی گھڑی اور تمام تحائف غائب تھے۔

_________________________________

ایک دولت مند عورت کی ایک نئی سہیلی پہلی بار اس کی شاندار کوٹھی میں آئی۔
 دیر تک وہ حیرت سے یہ ماجرا دیکھتی رہی کہ دولت مند عورت کا بچہ نہایت اطمینان کے ساتھ ڈرائنگ روم کے قیمتی فرنیچر میں کیلیں ٹھونک رہا ہے۔ مہمان خاتون سے رہا نہ گیا تو اس نے دولت مند عورت سے کہا۔
کیا آپ کے بچے کا کھیل آپ کے لیے مہنگا نہیں ہوگا۔
دولت مند عورت نے جواب دیا۔ نہیں۔ ہم نے کیلیں تھوک کے بھاؤ سے منگوا لیتے ہیں۔




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget