اکتوبر 6, 2017

دنیا کا سب سے بڑا خاندان ایک شخص کی 39 بیویاں، 94 بچے 14 بہوئیں : دنیا کے اس بڑے خاندان کے بارے میں مزید جاننے کے لئے پڑھیں


نئی دلی (ٹائمز آف چترال : رپورٹ ابوالحسنین) جی ہاں یہ ناقابل یقین مگر سچ ہے۔ بھارتی شہر میزورام میں رہائشی زیونا کی 39 بیویاں اور 94 بچے ہیں اور یہ دنیا کا سب سے بڑا خاندان ہے۔ اور دنیا کا سب سے بڑا خاندان خوش و خرم اور مزے سے اپنی زندگی گزار رہا ہے اور خاندان کے تمام افراد مل جل کر ایک بڑے گھر میں رہتے ہیں۔ زیونا چنا کے گھر کے 100 کمرے ہیں اور یہ ایک 4 منزلہ عمارت ہے، جو بھارتی ریاست میزورام کے پہاڑی علاقے بکتاونگ کے گاؤں میں واقع ہے۔  

زیونا چنا کی 39 بیویاں ہیں اور 94 بچے ہیں۔ 94 بچوں میں سے 14 شادی شدہ ہیں جن کے 33 بچے ہیں یہ تمام افراد اس 100 کمروں کے 4 منزلہ گھر میں رہتے ہیں۔

خاندان کے سربراہ ذیونا چنا کہتے ہیں کہ ان کی تمام بیویاں شادی کی پیشکش لیکر خود ہی ان کے پاس آئیں جسے زیونا رد نہیں کرسکے اور یوں ان کا خاندان بڑھتا گیا۔ زیونا کے گھر کی خواتین گھر کے کام مل جل کر کرتی ہیں ، کھانا بناتی ہیں اور صفائی ستھرائی کے علاوہ گھر کے چھوٹے بچوں کو بھی سنبھالتی ہیں۔ جبکہ گھر کے مرد حضرات لکڑی کا فرنیچر تیار کر کے فروخت کرتے ہیں جس کی وجہ سے زیونا کےخاندان کا گزار اوقات ہوتا ہے۔

زیونا چنا اپنی بیگمات کے ساتھ 

زیونا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آپ کو اللہ کا خاص بندہ تصور کرتا ہے، کہ اس نے مجھے اتنے سارے لوگ دیئے جن کی میں دیکھ بھال کرتا ہوں۔ میں 39 بیوی کا شوہر ہونے پر اپنے آپ کو دنیا کا خوش قسمت شخص سمجھتا ہوں۔ میری فیملی دنیا کی سے بڑی فیملی ہے۔

فیملی میں فوج جیسی ڈیسپلین ہے۔ گھر کے سارے معاملات زیونا کی پہلی بیوی زیتھیانگی منیج کرتی ہے جس کی عمر اب 69 سال ہے۔ یہ خاتون گھر کے تمام کام کاج دیگر تمام بیگمات میں تقسیم کرتی ہیں۔ ہر خاتون اپنے حصے کا کام کرتی ہے۔ صفائی، کپڑے دھونا اور کھانا پکانا سب کا الگ الگ کام ہے۔

ایک رات کا کھانا تیار کرنے کے لئے 30 مرغیاں 132 ایل بی ٹماٹر اور 220 ایل بی چاول درکار ہوتے ہیں۔ گھر کا سب سے نچلا حصہ سکول اور صحن پلے گراؤنڈ ہے۔ مویشی خانہ اور پالٹری فارم بھی گھر کے نچلے حصے میں بنایا گیا ہے۔ سبزی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے گھر کے ساتھ بڑا سا باع بھی ہے۔


زیونا چنا کا 100 کمروں والا 4 منزلہ گھر ( تصاویر کرٹیسی ڈیلی میل )


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget