24 اکتوبر، 2017

بینک آف خیبر کے منافع میں 6 فیصد کمی ہوئی

style="display: block;">
پشاور (ابوالحسین: ٹائمز آف چترال)  بینک آف خیبر کے منافع میں 6.8 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ بینک کو گزشتہ سال کے اسی مدت کے مقابلہ میں، 2017 میں منافع میں کمی ہوئی ہے۔ بینک کی
جانب سے جاری ہونے والی 30 ستمبر 2017 میں ختم ہونے والے مالی سال کی فنانشل رپورٹ کے مطابق بینک کو 1.375 بلین بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا۔ بینک کو سود کی مد میں حاصل ہونے والی آمدن معمولی اضافے کے ساتھ 3.46 بلین روپے پر مستحکم رہی۔ بینک کے غیر سودی آمدن کم ہوکر 1.56 بلین رہ گئی۔ 2017 کی پہلی نوماہی کے دوران بینک کے ڈپازٹس میں اضافہ ہوگیا جو 161.546 بلین ہوگئے۔ جبکہ 2016 کے مقابلے میں 17 فیصد اضافے کے ساتھ بینک کے کل اثاثے 242.022 بلین تک پہنچ گئے۔

بینک کی کل 165 شاخیں ہیں۔ 83 شاخیں اسلامی بینکاری کی ہیں۔ بینک صوبے کی معاشی اور معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget