25 اکتوبر، 2017

چترال میں 674 میگاواٹ کے تین بجلی گھروں سمیت کے پی میں بھاری سرمایہ کاری کی چینی پیشکش

پشاور(ٹائمز آف چترال ویب ڈیسک)  چینیی کمپنیوں نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں توانائی کے مختلف منصوبوں میں پونے 2 کھرب روپے کی سرمایہ کاری کی پیشکشیں کی ہیں۔ اس سرمایہ کاری میں چترال کے اندر تین بجلی گھربھی شامل ہیں جن میں 350 میگاواٹ  بجلی گھر تورین مورکاری، 260 میگاواٹ جیم شل تورین مور اور 64 میگاواٹ موجی گرام شغور بجلی گھر شامل ہیں۔



کمپنی نے یہ تینوں بجلی گھر پی پی پی کی بجائے آئی پی پی (انڈپنڈنٹ پاور پلانٹ) موڈ میں مکمل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کمپنی کو ان منصوبوں کی تفصیلی اسسمنٹ اور دیگر لوازمات کی دستاویزات اس مہینے کی 31 تاریخ تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے اور واضح کیا کہ لوازمات کی تکمیل کے ساتھ ہی اگلے ہفتے ایم او یو پر دستخط کرکے کمپنی کو بجلی گھروں کی تعمیر شروع کرنے کیلئے این او سی جاری کردی جائے گی۔

کمپنی ایگزیکٹیوز نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ انہوں نے منصوبوں کی تعمیر سے متعلق ابتدائی کام مکمل کر لیا ہے اور فزیبلٹی سٹڈی کے علاوہ چینی حکومت سے اجازت نامے اور صوبائی حکام سے اجلاسوں کے مراحل بھی طے کر لئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے یہاں دستیاب قدرتی وسائل سے استفادے اور مقامی صنعت و حرفت کے فروغ پر مبنی سرمایہ کاری کیلئے تمام تر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سرمایہ کار اور سرمائے کو گارنٹی بھی مہیا کی ہے ۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے چین کی سرکاری کمپنی کی طر ف سے خیبرپختونخو اکے توانائی کے شعبہ میں پونے دو کھرب روپے کی سرمایہ کاری کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے۔ سرمایہ کاری کے مجوزہ منصوبوں میں چترال میں 674 میگا واٹ کی مجموعی پیداوار کے حامل تین بجلی گھروں کی تعمیر، چترال سے چکدرہ تک 500 کے وی اے کی طاقت ور ٹرانسمیشن لائن بچھانے اور دونوں مقامات پر گرڈ سٹیشن کا قیام شامل ہیں ۔

وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں چین کی سرکاری کمپنی سچوان سی این این سی ساؤتھ ویسٹ نیو انرجی لمیٹڈ کے ایگزیکٹیوز کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے اس موقع پر صوبائی سیکرٹری توانائی انجینئر محمد نعیم خان، سٹریٹیجک سپورٹ یونٹ کے سربراہ صاحبزادہ سعید، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ، سپیشل سیکرٹری اختر سعید ترک، پیڈو کے ڈائریکٹر فراز خان اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

اسی طرح انکی سیکیورٹی کا بھی خاطر خواہ انتظام کیا ہے توانائی کے شعبے میں سہ فریقی معاہدے کے تحت وفاق کی گارنٹی بھی یقینی بنا دی گئی ہے جبکہ بجلی کے ٹیرف کے تعین کیلئے آزاد وفاقی ادارہ نیپرا بھی بھرپور تعاون کیلئے تیار ہے۔دریں اثناء وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوار ٹر ہسپتال ہنگو میں بجلی ، پانی اور سبززار سمیت تمام ضروریات آئندہ دوہفتوں کے اندر مکمل کرنے جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہاٹ میں مشینری اور ڈاکٹرز کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے عندیہ دیا کہ وہ نومبر کے شروع میں ہنگو ہسپتال کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔ اُس سے پہلے تمام ضروریات پوری ہونی چاہئیں۔ وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے ایل ایم ایچ کوہاٹ کی تعمیر کیلئے ٹینڈر جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت اس مقصد کیلئے وسائل کا بندوبست یقینی بنائے گی۔انہوں نے چارسدہ ہسپتال کے افتتاح کیلئے پروگرام ترتیب دینے کی بھی ہدایت کی ۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget