اکتوبر 2, 2017

ایل جی ’کے 7 آئی‘ مچھر بھگانے والی ٹیکنالوجی کے ساتھ دنیا کا پہلا سمارٹ فون

 



کراچی (ٹائمزآف چترال ٹیکنالوجی ڈیسک) یوں تو آپ نے ہر قسم کا سمارٹ فون دیکھا اور استعمال کیا ہوگا لیکن تمام خوبیوں سمیت ایک اور اہم ترین خوبی یعنی مچھر بھگانے والی ٹیکنالوجی کا حامل فون آپ نے نہ استعمال کیا ہوگا نہ دیکھا ہوگا۔ یوں تو منفرد ٹیکنالوجی پیش کرنا ایل جی کی ہی روایت رہی ہے۔ نت نئے ہوم اپلائنسز سے لیکر ہوم انٹرٹینمنٹ تک ایل جی ہمیشہ سے نئی اور جدید ترین ٹیکلنالوجی میں پیش پیش ہے۔ اس روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے ایل جی الیکٹرانکس نے سمارٹ فون میں ایک نئی جدت کے ساتھ مسکیٹو آوے ٹیکنالوجی کا حامل سمارٹ فون LG L7i پیش کر رہا ہے۔یہ الٹرا سونک ڈیوائس بالکل محفوظ ہے۔ طاقت ور ہاردڈ، بہترین سوفٹ ویئرز اور شاندار نت نئے فیچر کے ساتھ یہ فون مچھر بھگاؤ ٹیکنالوجی کا بھی حامل ہے۔ 



مچھربھگانے والی ٹیکنالوجی بنیادی طور پر ایک الٹرا ساؤنڈ ڈیوائس ہے ۔ یہ ٹیکنالوجی 30 کلو ہرٹز فریکونسی کی صوتی موجیں خارج کرتی ہے ، جن کو انسان نہیں سن سکتے لیکن مچھروں کے لئے یہ آوازیں قابل سماعت ہوتی ہیں ، اور ان آوازوں سے مچھر دور بھاگ جاتے ہیں۔ ایل جی کا کہنا کہ اس ٹیکنالوجی پر لیبارٹری میں تجربات کئے گئے اور 72 فیصد مچھر دور بھاگے۔ 

اس سمارٹ فون کا نچلا حصہ اوپر والے حصے کی بنسبت موٹا ہے کیونکہ یہیں پر الٹرا ساؤنڈ ڈیوئس نصب کی گئی ہے۔ موبائل میں 8 میگا پکسل فرنٹ اور 5 میگا پکسل بیک کیمرے ہیں۔ 1.1 گیگا ہرٹز کواڈ کور پروسیسر، 2 گیگا بائیٹس ریم اور 16 گیگا بائیٹس انٹرنل اسٹوریج ہے۔ الگ میموری سلاٹ کے ساتھ 2500 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ڈول سم کا حامل سمارٹ فون ہے۔ فی الوقت یہ موبائل بھارت میں پیش کیا گیا ہے بھارت میں اس کی قیمت 7990 بھارتی روپے ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget