اکتوبر 13, 2017

مسافر وین کے حادثے میں 8 افراد جاں بحق، 5 زخمی

 

اٹک (نیوز ڈسیک) راولپنڈی سے پشاور جانے والی مسافر وین درخت سے ٹکرائی گئی جس کے نتیجے میں  8 افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے ہیں۔


ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے پشاور جانے والی مسافر وین کامرہ کے قریب گاؤں فتح اللہ میں درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔ 

موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ کامرہ کے قریب گاؤں فتح اللہ میں اس وقت  پیش آیا جب مسافر وین کا ڈرائیور ایک ٹرک کو اووٹیک کرنے کی کوشش کی اور گاڑی بے قابو ہوگئی اور  تیز رفتاری کے باعث درخت سے جا ٹکرائی۔

حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ ایک خاتون سمیت 8 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے اور ریسکیو اہلکاروں نے گاڑی کی باڈی کاٹ کر لاشیں نکالیں۔ زخمیوں اور نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال حسن ابدال منتقل کردیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget