اکتوبر 10, 2017

ہاتھ، پاؤں اور منہ بندھی ہوئی لڑکی کی لاش برآمد، والدہ کے قتل کی عینی شاہد تھی، جس کے ملزمان ضمانت پر رہا تھے

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے ڈاکس میں گھر کے اندر بنے پانی کے ٹینک سے نوجوان لڑکی کی ہاتھ، پاؤں اور منہ بندھی ہوئی لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ مقتولہ کی والدہ کا بھی قتل ہوا تھا اور لڑکی اپنی والدہ کے قتل کی عینی شاہد بھی تھی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت ریما کے نام سے کی گئی جس کی عمر تقریباً 16 سال تھی، ریما اپنے گھر پر دو بہنوں کے ساتھ رہتی تھی، گزشتہ شام جب اس کی بہنیں گھر پہنچیں تو گھر پر تالا لگا ہوا تھا ، وہ تالا توڑ کر گھر میں داخل ہوئیں تو ریما نظر نہیں آئی جس کے بعد انھوں نے پانی کے ٹینک میں جھانکا تو وہاں اس کی لاش تھی۔

پولیس کے مطابق لاش کے ہاتھ بھی بندھے ہوئے تھے جبکہ اس کے منہ پر بھی کپڑا لپیٹا ہوا تھا ، لاش پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں تھے ، موت کی وجوہات کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی ہوسکے گا ۔  پولیس حکام کے مطابق ریما کی والدہ کا گزشتہ سال سعید آباد میں قتل کردیا گیا تھا اور وہ لڑکی اپنی ماں کے قتل کی عینی شاہد تھی ، ان کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے ، اس کیس میں گرفتار چاروں ملزمان کی کچھ عرصہ قبل ہی ضمانت پر رہائی عمل میں آئی ہے جبکہ اس نے ملزمان کے خلاف گواہی بھی دی تھی۔   پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ریما کا قتل اس کی والدہ کے قتل کا تسلسل ہوسکتا ہے لیکن حتمی طور پر تفتیش کے بعد ہی کچھ کہا جاسکے گا ۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget