17 اکتوبر، 2017

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس: ٹی وائٹنرز یا مصنوعی دودھ کو انسانی صحت کے لئے محفوظ قرار دے دیا گیا



اسلام آباد (16 اکتوبر 2017)  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس میں پاکستان ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ٹی وائٹنرز سے متعلق پائے جانے والی غلط فہمیوں پر تفصیلی معلومات فراہم کیں۔

 سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس ، ماہرین نے ٹی وائٹنرز کے اجزاءپر روشنی ڈالی 
سینیٹ اراکین کا ٹی وائٹنرز کے اجزاءاور اسکی تیاری کے حوالے سے اظہار اطمینان 

پاکستان ڈیری فارمرز (پی ڈی ایف) کے نمائندوں نے بتایا کہ چائے اور کافی کے شعبوں میں ٹی وائٹنر کا استعمال کئی سال سے مختلف ترقی یافتہ ممالک میں جاری ہے اور بین الاقوامی فوڈز قوانین کی روشنی میں اس پر عمل درآمد کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں ٹی وائٹنر کا شعبہ پاکستان اسٹینڈر اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) کے مقررہ معیار کے مطابق پاسداری کرتا ہے۔ 


پی ایس کیو سی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور چیئرمین نیشنل اسٹینڈرز کمیٹی نے پاکستانی معیارات پر روشنی ڈالی جو بین الاقوامی معیارات سے ہم آہنگ ہیں اور سائنسی بنیاد پر قائم ہیں۔ انہوں نے یاد دہانی کراتے ہوئے بتایا کہ ٹی وائٹنرز دراصل ایک صحت مند انتخاب ہے جو مارکیٹ کی ضرورت بہترین انداز سے پوری کرتے ہیں ۔ 

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ٹی وائٹنرز کے نکتہ نظر سے آزادنہ سائنسی و تکنیکی رائے کے لئے سینئر ماہرین میں شامل فوڈ ٹیکنالوجی کے سابق چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر جاوید عزیز اعوان اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز و ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر طاہر ظہور کو خصوصی طور پر مدعو تھے اور پاکستان سوسائٹی آف فوڈ سائنٹسٹ و ٹیکنالوجسٹس کی ترجمانی کررہے تھے۔ 

دونوں ماہرین نے اس حقیقت کو دہرایا کہ ٹی وائٹنرز چائے کے لئے خصوصی مصنوعات ہیں جس کی تیاری میں خشک دودھ اور نباتاتی چکنائی (ویجیٹیبل فیٹز) شامل ہیں۔ انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ نباتاتی چکنائی صحت مند انتخاب ہے کیونکہ اس میں کوئی کولیسٹرول نہیں ہوتا اور یہ تیار مصنوعات کے معیار میں اضافہ کرتی ہے۔ 

سینیٹ کمیٹی کے اراکین نے اعتراف کیا، "پاکستان ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے اراکین کے ساتھ ٹی وائٹنرز کے موضوع پر تفصیلی گفتگو رہی۔ ہمیں اچھی طرح اطمینان ہوا ہے اور سائنسی شواہد اور دیگر بین الاقوامی معیارات کے ساتھ ٹی وائٹنرز کے اجزاءاور اسکی تیاری کے بارے میں ہماری معلومات میں اب کافی اضافہ ہوا ہے۔ بلاشبہ ٹی وائٹنرز چائے میں استعمال کے لئے مناسب متبادل ہے اور یہ انتخاب صحت بخش بھی ہے۔" 


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget