23 اکتوبر، 2017

اسلم بیگ کے قتل کا ماسٹر مائنڈ اس کی بیوی ذاکرہ گرفتار جبکہ شوہر کی جلد گرفتاری کا امکان

چترال (ابوالحسنین:  ٹائمزآف چترال 23 اکتوبر 17 ) اسلم بیگ ولد پردوم کو ساڑھے 6 ماہ قبل قتل کردیا گیا تھا، جس کا شبہ اس کی بیوی ذاکرہ اور اس کے اس وقت کے آشنا اور موجودہ شوہر پر ظاہر کیا گیا تھا۔ بعد ازاں کال ریکارڈز سے دونوں کے راطے ثابت ہوگئے تھے۔ ذاکرہ کو شوہر کے قتل میں  گاؤں راغ سے اتوار کے روز گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جہاں اپنے موجودہ شوہر کی پہلی بیوی اور بچوں کے ساتھ رہتی تھی۔  شوہر کو قتل کرنے کے بعد اکتوبر میں ذاکرہ اپنے معشوق سے شادی کی تھی۔ 


ذاکرہ کا موجودہ شوہر جس کے بارے میں اسلم بیگ کو قتل کرنے کا شبہ ہے ایک پولیس کانسٹبل ہے اور ٹریننگ کے سلسلے میں چترال سے باہر ہے۔ مستوج تھانے کے ایس ایچ او شافی شفا کے مطابق ذاکرہ کے موجودہ شوہر کو بھی اسلم بیگ کے قتل کے مقدمے میں شامل کیا گیا ہے، جس کی گرفتاری کے لئے خط جلد متعلقہ محکمے کو ارسال کردیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: چترال یارخون میں 3 ماہ قبل قتل ہونے والے نوجوان اسلم بیگ کے قتل کا ایف آئی آر مستوج تھانے میں مقتول کی بیوی اور آشنا کے خلاف درج، ورثاء انصاف کے منتظر

ذاکرہ کے تعلق یارخون کے زپو گاؤں سے ہے، جبکہ اس کے مقتول شوہر اسلم بیگ ولد پردوم کا بریب سے تھا۔ ملزمہ ذاکرہ کا معشوق اور قتل کا دوسرا ملزم بھی ذاکرہ کے گاؤں سے ہے۔ اسلم بیگ کے قتل کو ذاکرہ نے ہارٹ اٹیک قرار دیا تھا جبکہ رشتہ داروں کے مطابق مقتول کو سخت چیز سے گلہ دبا کر قتل کیا گیا تھا گلے پر زخم کے نشانات موجود تھے۔

(اس کیس سے متعلق ہماری تفصیلی رپورٹ گزشتہ ہفتے شائع کی گئی تھی پڑھنے کے لئے اس لنک پر جائیں)


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget