25 اکتوبر، 2017

کسی نے دیوسائی لانے کا وعدہ کیا تھا لیکن...چائے بنانی نہیں آتی اس لئے: ریحان خان کے شکوے

 


دیوسائی (ویب ڈیسک)  ریحام خان ان دنوں دیوسائی نیشنل پار کی سیر پر ہیں۔ ریحام نے خان صاحب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی نے دیوسائی لانے کا وعدہ کیا تھا لیکن پاکستانی وعدے بس وعدے ہی رہتے ہیں۔  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ اور سماجی کارکن ریحام خان دیوسائی نیشنل پارک پہنچ گئیں ہیں جہاں وہ مقامی لوگوں سے ملاقاتیں کر رہی ہیں اور چھٹیاں منا رہی ہیں۔

دیوسائی سے ایک ٹویٹر پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ دیوسائی میں 400 اقسام کے پھول ہیں، کسی نے دیو سائی لانے کا وعدہ کیا تھا لیکن پاکستانی وعدے اکثر پورے نہیں ہوتے اسی لئے میں اپنی ذات کو خود وہ تفریح فراہم کرنے جا رہی ہوں جس کا مجھ سے وعدہ کیا گیا تھا، کہتی ہیں لڑکیو! اپنے خواب خود پورے کرو۔  ریحام خان نے اپنی ایک اور ویڈیو میں لطیف پیرائے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی ناکام ہونے کی وجہ یہ ہے کہ مجھے چائے بنانی نہیں آتی۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget