3 اکتوبر، 2017

یوفون اور سام سنگ کا اشتراک : سام سنگ فونز کی خریداری یوفون کی نئی آفر



اسلام آباد: یوفون نے سام سنگ کی شراکت داری کے ساتھ نئے اسمارٹ فونز کی خریداری پر صارفین کے لئے نئی آفر متعارف کرادی ہے ۔ 

اس تازہ ترین پیشکش میں سام سنگ کے دو اینڈرائڈ اسمارٹ فونز شامل ہیں۔ یہ دو اسمارٹ فونز گلیکسی J1 Mini Prime اور J1 Ace ہیں۔ ان اسمارٹ فونز کی خریداری پر یوفون مفت سوپر کارڈ (مالیت 520روپے) اور 6GB مفت انٹرنیٹ بھی فراہم کررہا ہے۔ 

یہ بنڈل آفر نئی سم کے لئے کارآمد ہے جبکہ گزشتہ 60 روز سے غیر استعمال شدہ سم پر بھی اس بنڈل پیکج کا اطلاق ہوتا ہے۔ 

 31دسمبر 2017 سے قبل سام سنگ کے ان دو متذکرہ بالا اسمارٹ فونز میں نئی سم یا 60روز اور اس سے زائد عرصے سے غیر استعمال شدہ سم لگا کر مختصر کوڈ *616# ڈائل کرکے یہ سروس حاصل کی جاسکتی ہے۔ 

اس اقدام سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ یوفون نے اپنے صارفین کو مستفید کرنے اور سہولت پہنچانے کے لئے دلچسپ آفر متعارف کرانے میں ہمیشہ سبقت لی ہے۔ یہ اشتراک بنیادی طور پر یوفون کی جانب سے انٹرنیٹ اور کنکٹویٹی کی فراہمی پر توجہ دیتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین جدید ترین ٹیکنالوجیز سے مستفید ہوسکیں۔

ہر سال وسیع اقسام کے مختلف اسمارٹ فونز متعارف کرانے کے ساتھ سام سنگ نے دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو مزید مستحکم بنا لیا ہے ۔ انڈسٹری ریسرچ رپورٹ کے اگست 2017 کے مطابق سام سینگ کو پاکستانی اسمارٹ فون مارکیٹ میں 36 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ سبقت حاصل ہے۔ 


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget