27 اکتوبر، 2017

ملک کے سب سے بڑے ڈاکو زرداری اور نوازشریف ہیں: عمران خان کا دیر میں خطاب

 


اپر دیر(ویب ڈیسک) چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپر دیر میں جلسے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ملک میں وی آئی پی احتساب ہوتا ہے اور ملک کے سب سے بڑے ڈاکو زرداری اور نوازشریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریب اور بڑے شخص کے لیے ایک قانون ہونا چاہیے، آج ہماری سب سے بڑی تباہی کا سبب یہی کہ صرف چھوٹا چور جیلوں میں جاتا ہے اور بڑے ڈاکوؤں کو پروٹوکول ملتا ہے، ملک میں وی آئی پی احتساب ہوتا ہے۔

عمران خان نےمزید  کہا کہ آج ملک کی جیلوں میں جو چور ہیں ان سب کی چوری کی قیمت لگائیں تو نوازشریف کا ایک لندن کے مے فیئرفلٰیٹس  کے برابر ہوگا، چھوٹا چور چوری کرے تو گھر کا نقصان ہوتا ہے لیکن جب ملک میں وزیراعظم، صدر اور وزیر کرپشن کریں تو ساری قوم کا پیسہ لوٹ کر قوم کو مقروض کردیتے ہیں۔ 

عمران خان  نے نوازشریف اور آصف زرداری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے ڈاکو زرداری اور نوازشریف ہیں، 2008 میں ہر پاکستانی پر 35 ہزار کا قرضہ تھا لیکن ان کے 9 سالوں میں آج ہر پاکستانی ایک لاکھ 20 ہزار کا مقروض ہوچکا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ملک کا پیسہ کہاں گیا، ایک ہوتا ہے ڈاکہ مارنا اور ایک ہوتا ہے ڈاکہ مار کے پیسہ ملک سے باہر لے کر جانا، اسے منی لانڈرنگ کہتے ہیں، یہ اس طرح پیسہ باہر لے کر جاتے ہیں، ملک میں جب دولت کی کمی ہوتی ہے تو آئی ایم ایف سے قرضے لینے پڑتے ہیں اور مہنگائی کے ذریعے قوم یہ سب قرضے ادا کرتی ہے۔

کپتان نے کہا کہ یہ واحد ہے جو ملک اسلام کے نام پر بنا تھا، ہمیں اسے وہ ملک بنانا ہے جہاں انصاف ہو، بڑے ڈاکوؤں کو جیلوں میں ڈالا جائے، ان کا پیسہ ملک میں لایا جائے تاکہ یہ پیسہ نوجوانوں کو روزگار دینے پر خرچ ہو۔ انہوں نے کہا کہ بے چارے بلاول کو تو اردو بھی بولنا نہیں آتی۔ بے نظیر گئی تو زارداری اور بلاول اوپر آگئے۔ جس نے ایک روپیہ محنت سے نہ کمایا ہو وہ ملک کی کیا سربراہی کرسکتا ہے۔ بلاول اور زارداری میں کیا قابلیت ہے؟ سینما کے ٹکٹ بلیک کرنے والا کس طرح ملک چلا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں کوئی اور نہیں جو آگے آئے سوائے نواز شریف کی بیٹی کے۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget