اکتوبر 10, 2017

بڑے نام گھٹیا کام : میڑیٹ، سیرینا، مکڈونلڈ سمیت بڑے ہوٹلوں میں مردہ مرغیوں کا استعمال

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک : ٹائمزآف چترال)  سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کے بڑے بڑے ہوٹلوں میں مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال ہوتا ہے۔ مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال کرنے والوں میں میڑیٹ، سیرینا، مکڈونلڈ، سویر فوڈزم ، الحبیبی ریسٹورٹ  سمیت بڑے ہوٹلوں میں مردہ مرغیوں کا استعمال ہوتا ہے۔ جن پرریڈ بھی کیا گیا لیکن متعلقہ ٹیم ان کے مالکان کی اثر رسوخ کی وجہ سے ان ہوٹلوں کو سیل کرنے میں ناکام رہی ہے۔


حال ہی میں سینیٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے ہیلتھ کا اجلاس ہوا تھا جس میں یہ خطرناک انکشافات کئے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر آغا نجیب نے کمیٹی چیرمین سجاد حسین کو بتایا کہ میڑیٹ، سیرینا، مکڈونلڈ، سویر فوڈزم ، الحبیبی ریسٹورٹ  سمیت بڑے ہوٹلوں میں مردہ مرغیوں کا استعمال ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم نے ان ہوٹلوں کے اسٹوروں سے کئی ماہ پرانا گوشت برآمد کیا تھا تاہم مالکان کی اثر و رسوخ کی وجہ سے ہوٹل سیل نہ ہوسکے۔

دوسری جانب سینیٹر میاں عتیق نے دودھ میں یوریا کھاد، ڈیٹرجن پاؤڈر ملائے جانے کے معاملے کو پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے ساتھ اٹھایا اور انہیں اس مسئلے کو حل کرنے کی ہدایت کردی۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ 25 ہزار لیٹر سے زائد دودھ ضائع کردیا گیا جو کہ ملاوٹ شدہ تھا۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget