24 اکتوبر، 2017

سابق وزیر مذہبی امور اور مذہبی سکالر ڈاکٹر #عامرلیاقت_حسین تحریک انصاف کو جائن کریں گے

 

کراچی (ٹائمزآف چترال ویب ڈیسک) معروف مذہبی اسکالر اور سابق وزیر مذہبی امور ڈاکر عامر لیاقت حسین تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔  تاہم اس کا باضابطہ اعلان وہ کل متوقع پریس کانفرنس میں کریں گے۔


ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کل عمران اسماعیل کی رہائش گاہ پر عمران خان سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کے ذریعے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

اے آر وائی سے وابسطہ صحافی وسیم بادامی کے مطابق عامر لیاقت نے تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے موصول ہونے والی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کل شمولیت کا عندیہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین گزشتہ کئی عرصے سے مختلف چینلز پر مذہبی پروگرام کرتے نظر آتے ہیں اور وہ آج کل ایک بول اور پاک نیوز ٹیلی ویژنز پر ٹاک شو اور دیگر پروگرام کررہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget