24 اکتوبر، 2017

تبدیلی کے دعویدارجانے سے پہلے شیشی پاور ہاﺅس کو درست کریں: صدرNYO چترال

 

 دروش (نمائندہ ٹائمز آف چترال) چترال نیشنل یوتھ ٓارگنائزیشن(NYO)کے ضلعی چترال کے صدر عباس حسین اور کابینہ کے ارکان نے صوبائی حکومت اور دیگر حکام اورخاص کرنئے ڈی سی اوجناب ارشادسُدیر سے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ عرصہ دراز سے سیاست اور کرپشن کی نظر ہونے والے صوبائی حکومت کے زیر انتظام چلنے والے شیشی پاﺅر ہاو ¿س کو حکومت ختم ہونے سے پہلے، پہلے ٹھیک کردیا جائے ۔

دروش کے عوام نے ساڑھے چار سال تبدیلی کا انتظار کیا اور مزید انتظار نہیں کر سکتے اور اسی طرح واٹرسپلائی سکیم دروش میں بے قاعدہ گیوں کا نوٹس لیا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔

 صدر عباس حسین کا کہنا تھاکہ صوبائی حکومت کا ڈھول کی تھاپ پر ناچنے سے بہتر تھا کہ عوام کی خدمت کرتے، لیکن بد قسمتی سے عوام اس سے قاصر رہے۔مہنگائی،غربت اور بے روزگاری بھی اسی دو رِ حکومت کا ثمرہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اس کے وزراء دوسروں کے پراجیکٹ پر تختیاںلگا رہے ہیں۔

دوسری جانب ANP کو چترال میں ترقی کی راہ پر گامزن دیکھ کر مخالفین حواس باختہ ہو چکے ہیں۔ANP نے چترال کی بلا تفریق خدمت کی ہے او ر انشاءاللہ آئندہ بھی کرتی رہے گی، لیکن چترال کے لوگوں کو خاندانی سیاست دفن کر کے کارکردگی کی بنیاد پر سیاست کرنا ہوگا ۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget