13 نومبر، 2017

تباہ کن زلزلے سے 221 سے زائد ہلاکتیں اور زخمیوں کی تعداد 2800 تجاوز کرگئی

 



ایران (ٹائمز آف چترال مانیٹرنگ ڈیسک)  اتوار کی رات کو تباہ کن زلزلے نے ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق صرف ایران میں زلزلے سے 221 افراد لقمہ اجل بنے ہیں اور 2800 سے زائد زخمی ہیں۔ زلزلے کی شدت 7.3 تھی۔ ایرانی حکام کے مطابق زلزلے کے بعد 50 سے زائد آفٹر شاکس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق  زلزلہ اتوار کی رات 9 بجکر 18 منٹ رات ریکارڈ کیا گیا جس کے مطابق اس کی شدت 7.3 مینی چیوٹ ریکارڈ کی گئی۔

گارجین اخبار کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 328 تک پہنچ چکی ہے۔ جبکہ 5300 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مرنے والے 328 کا تعلق ایران سے ہے۔ تاہم عراق میں 6 افراد ہلاک جبکہ 50 زخمی ہوئے ہیں۔ ایران کے مغربی صوبے کردستان کے شہر سرپول زہاب میں 236 افراد ہلاک ہوئے۔ اور یہ شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

فوٹو: اے پی اور اے ایف پی


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget