اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

6 نومبر، 2017

لڑکے کو جنسی طور پر ہراسان کرنے والے پاکستانی کو 3 ماہ قید اور ملک بدری کی سزا

 

دبئی (ٹائمز آف چترال مانیٹرنگ ڈیسک)  ایک 41 سالہ پاکستانی کو دبئی میں 3 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ 7 سالہ شامی لڑکے کو نا مناسب انداز سے چھونے اور بوسہ دینے پر جیل بھیج دیا گیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ جیل کی سزا کاٹنے کے بعد مجرم کو فوری طور پر ملک بدر کردیا جائے۔ ملزم کے خلاف 24 اگست کو کیس دائر کردیا گیا تھا۔ 



لڑکے کے مطابق وہ اپنے رہائشی عمارت سے نکل کر کہیں کام سے جا رہا تھا، بلڈنگ کے ایکزٹ سے باہر نکلتے ہی اس نے دیکھا کہ مذکورہ شخص زمین پر پڑا ہوا تھا، اس نے سوچا کہ شاید وہ زخمی حالت میں گرا ہوا ہے اسے کسی قسم کی مدد کی ضرورت ہوگی، وہ اس کے پاس گیا، جیسے وہ اس کے پاس پہنچا تو اس نے بچے کا ہاتھ پکڑ کر اپنی طرف کھینچ لیا اور لڑکے کو بوسہ دیا اور نازیبا حرکات کرنے لگا۔  لڑکا اس سے ہاتھ چھڑا کر بھاگ گیا اور سارا وقعہ اپنی والدہ کو بتا دیا۔

جس کی رپورٹ والدہ نے پولیس کو کردی۔ پولیس نے بتایا کہ جیسے ہی یہ واقعہ رپورٹ ہوا ہم نے تحقیقات شروع کردی ۔ بلڈنگ  میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے بچے کا موقف بالکل درست ثابت ہوا۔ ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ مذکورہ شخص بچے کو غیر اخلاقی طور پر چھو بھی رہا ہے اور بوسہ بھی دے رہا ہے۔ ملزم نے اپنے بیان میں بچے سے زیادہ کی کوشش کا اعتراف کرلیا۔ 

خلیج ٹائمز کے مطابق لڑکے کا والد ایک انجینئر ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے واقعے کو ال راشیدیہ پولیس اسٹیشن میں رپورٹ کیا۔ جنرل ڈائریکٹریٹ آف کرمنل ایویڈنس کے مطابق عمارت کی سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کے مطابق جب لڑکا اپنا ہاتھ چھڑا کا بھاگا تو ملزم بھی اس کے پیچھے بھاگ رہا تھا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں