نومبر 25, 2017

ہندووں نے انتہائی پسندی کی حد کردی، 3 مسلم علماء پر تشدد کرکے چلتی ٹرین سے باہر پھینک دیا

نئی دہلی (ٹائمزآف چترال مانیٹرنگ ڈیسک) مسلمانوں پر انتہا پسندی کا الزام لگانے والے ہندو انتہا اور شدت پسندی میں سب سے آگے ہیں۔ یہاں تو تمام حدین پار کرگئے۔ چلتی ٹرین میں 3 مسلمان علماء کو تشدد کا نشانہ بنایا اور چلتی ٹرین سے باہر پھینک دیا۔ یہ واقعہ بھارتی شہر اتر پردیش میں پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تین علام دین، گلزار، ابوبکر اور اسرار نئی دہلی سے اپنے آبائی علاقے اتر پردیش سفر کر رہے تھے۔ مذکورہ ٹرین میں ہندو انتہا پسند بھی موجود تھے جنہوں نے ان پر حملہ کیا اور تشدد کرکے ٹرین سے باہر پھینک دیا۔ پولیس واقعے کا مقدمہ احمدیہ تھانے میں درج کرلیا ہے۔ درخواست گزار کی درخواست کے مطابق پولیس نے 6 نا معلوم افراد کے خلاف سیکشن 147، 323 اور 352 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اور جلد مقدمہ ریلوے پولیس کو منتقل کردیا جائے گا۔





کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget