نومبر 25, 2017

کوئٹہ پھر نشانے پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملے میں 4 افراد جاں بحق

 

کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکا ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حملہ خودکش تھا جس میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ 

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ایمبولینس اور ایف سی اہلکار فوراً موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیواہلکاروں نے ہلاک ہونے والے افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے امدادی کارروائیوں کا آغازکردیا ہے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آوازدور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا جب کہ ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔ پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget