8 نومبر، 2017

جعلی یا اصلی - بغیر جھنڈے والے 500 کے نوٹوں کے بارے میں سٹیٹ بینک کیا کہتا ہے: پڑھیں

کراچی (ویب ڈیسک) زیر گردش بغیر جھنڈے والے 5 سو کے نوٹوں کے لیکر عوام پریشان ہے اور پریشانی کو دور کرنے کے لئے  سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے کہ  بغیر جھنڈے کے نشان والے 500 روپے کے نوٹ اصلی ہیں اور کہا ہے کہ یہ نوٹ قابل استعمال ہیں۔

سٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق 2006ء سے 2009ء تک 500 روپے کے نئے ڈیزائن کے نوٹ بغیر جھنڈے کے جاری کئے گئے تھے تاہم جنوری 2010ء کے بعد ان نوٹوں کے سیکیورٹی فیچرز میں اضافہ کرتے ہوئے ان میں جھنڈے کا نشان بنادیا گیا تھا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جھنڈے کے نشان والے نوٹ جاری کئے جانے کے بعد پہلے سے جاری کئے گئے نوٹ منسوخ نہیں کئے گئے تھے اس لئے یہ آج بھی قابل استعمال ہیں اور سوشل میڈیا پر ان سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget