3 نومبر، 2017

کوک اسٹوڈیو سیزن 8 کے 'تاجدار حرم ' نے ریکارڈ قائم کردیا، 10 کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا

 

یوٹیوب پر کوک اسٹوڈیو کے 'تاجدار حرم' سے لطف اندوز ہونے والے شائقین کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوزکرگئی


لاہور:  کوک اسٹوڈیو کے سیزن 8 کے شاہکار 'تاجدار حرم' نے اب تک کوک اسٹوڈیو کے تمام گانوں کی مقبولیت میں سب پر سبقت حاصل کرلی ہے۔ کوک اسٹوڈیو کے تاجدار حرم سے یوٹیوب پر لطف اندوز ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔ ریلیز کے پہلے روز ہی فورا مقبولیت پانے والے اس شاہکار سے کوک اسٹوڈیو کے مثالی میوزک پلیٹ فارم کے بنیادی تصور کی علامت سمیت ہر نظر آنے والی چیز کی نمائندگی سامنے آئی۔ 10 کروڑ سے زائد بار ملاحظہ کرنے کے علاوہ تاجدار حرم پر 50 لاکھ سے زائد اینگیج منٹس ہوئیں اور دنیا کے 186 سے زائد ممالک میں مقیم موسیقی سے لگاﺅ رکھنے والے خواتین و حضرات یو ٹیوب کی بدولت اس گانے سے لطف اندوز ہوئے ۔ 

ابتدائی کچھ س ±روں کے ساتھ ہی تاجدار حرم قوالی کی دھن کے ساتھ چلنے لگی، اس کا کلام اور دھن شائقین کے دلوں میں تاحیات بسا رہے گا ۔ عاطف اسلم نے مسحور کن آواز کے ساتھ بابر علی کھنہ کے طبلہ کی تال اور ہارمونیم پر ارسلان ربانی کے نمایاں ٹیمپو سے ہر طرف ایک سماں باندھ دیا۔ تقریبا دس منٹ کی اس شاہکار تخلیق نے سامعین پر مکمل طور پر سحر طاری کر دیا۔ 

کوکا۔کولا پاکستان کے جنرل منیجر رضوان یو خان نے بتایا، "کوک اسٹوڈیو کانئے ریکارڈز بنانے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ سالوں کے دوران کوک اسٹوڈیو نے پاکستان کی ثقافتی قیادت کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا ہے اور یہ پلیٹ فارم آج کے نوجوان کو اس میدان میں درپیش مختلف خلاءکو بھرتے ہوئے تنوع کو سراہ رہا ہے۔ ہمیں اب اگلے سال سیزن 11 میں پہلے کے مقابلے میں زیادہ بلند معیار کی توقع ہے۔" 

تاجدار حرم کے قریب ترین کوک اسٹوڈیو سیزن 9 کا خوبصورت گانا 'آفرین آفرین' ہے جسے 9 کروڑ 90 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں اور یہ گیت بھی 10 کروڑ کا سنگ میل جلد عبور کرنے والا ہے۔ 

کوک اسٹوڈیو موسیقی کے براہ راست ابلاغ سے متاثرکن کہانی سنانے کے فن اور میوزک فیوژن کے کامیاب امتزاج کو آگے بڑھاتا ہے۔ یہ نئے اور پرانے گلوکاروں اور روایتی و ماڈرن سازوں و آوازوں کو ملاتا ہے۔یہ پلیٹ فارم مختلف النوع گلوکاروں اور پاکستانی میوزک تاریخ کے مختلف گلوکاروں اکھٹا کرتا ہے۔ جیسا کہ کوک اسٹوڈیو کا سفر جاری ہے اور یہ پلیٹ فارم اسٹرنگز، سیزن 6 سے سیزن 10 کے ایگزیکٹو پروڈیوسرز کا انتہائی مشکور ہے جن کے تعاون سے پاکستان کے انتہائی مثالی میوزک پلیٹ فارم نے نمایاں انداز سے پیش رفت کی اور اسکے نتیجے میں کوک اسٹوڈیو کا سفر مستحکم انداز سے مزید آگے بڑھے گا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget