10 نومبر، 2017

عالمی لیبارٹریز کی ٹیسٹنگ کے بعد پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حلیب دودھ کے اعلیٰ معیار کی توثیق کردی

 

لاہور: ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے عالمی سطح کی فوڈ ٹیسٹنگ کے دو خود مختار اداروں نے حلیب کے یو ایچ ٹی عمل سے نکلے پیک شدہ دودھ کو طے شدہ معیارات کی مکمل پاسداری کے ساتھ پایا ہے، اس نتیجے سے حلیب کے پیک شدہ دودھ کے معیار سے متعلق حالیہ عرصے میں پھیلی تمام بے بنیاد افواہوں کی نفی ہوئی ہے۔  


یہ بات قابل ذکر ہے کہ حلیب کے پیک شدہ دودھ کو رواں سال کے اوائل میں سپریم کورٹ کے احکامات پر جانچا گیا تھا اور حلیب نے وہ ٹیسٹس بھی کلیئر کرلئے تھے جس پر سپریم کورٹ نے اپنے 9 مارچ 2017 کے حکم نامہ میں حلیب دودھ کو انسانی صحت کے استعمال کے لئے موزوں قرار دیا تھا۔ اس وقت سپریم کورٹ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ موسم گرما کے دوران تسلسل کے ساتھ دودھ کے معیار کی دوبارہ تصدیق کریں۔ دودھ کے ٹیسٹس کے دوسرے راو ¿نڈ کے نتائج سے اس بات کی دوبارہ تصدیق ہوگئی ہے کہ حلیب دودھ قومی سطح پر موجود اعلیٰ سطح کے معیارات سے مطابقت رکھتا ہے۔ 

پی ایف اے نے مارکیٹ سے تمام کمپنیوں کے یو ایچ ٹی عمل سے نکلے دودھ کے ڈبے بطور سیمپلز (نمونہ)جمع کئے اور دو خود مختار ٹیسٹنگ اداروں انٹرٹیک اور ایس جی ایس لیبارٹریز کو انکے تجزیئے کے لئے بھیجا۔ دونوں لیباٹریز الگ الگ بین الاقوامی فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی چینز ہیں اور ان کے نتائج عالمی سطح پر تسلیم کئے جاتے ہیں۔ دونوں لیبارٹریوں کے ٹیسٹس سے اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ حلیب دودھ کسی بھی نقصان دہ جراثیم سے پاک ہے۔ 

حلیب فوڈز لمیٹڈ کے سی ای او میموش خواجہ نے بتایا ،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جن دو لیبارٹیروں کو دودھ کے نمونے جانچنے کی ذمہ داری دی تھی ،ان کے نتائج سے اس بات کی دوبارہ تصدیق ہوئی ہے کہ حلیب کا یو ایچ ٹی عمل سے پیک شدہ دودھ اعلیٰ معیار کا حامل ہے اور تمام قابل عمل فوڈ سیفٹی معیارات پر پورا اترتا ہے۔میموش خواجہ نے عوام کو محفوظ اور صاف ستھرے کھانے اور مشروبات کی فراہمی یقینی بنانے کی کاوشوں پر پی ایف اے کے عزم کو بھی سراہا اور یہ بات واضح کی ہے کہ حلیب فوڈز لمیٹڈ اس شعبے میں ترقی کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی اور دیگر ریگولیٹری اداروں کو اپنا تعاون فراہم کرتا رہے گا۔ 

حلیب فوڈز لمیٹڈ 1984 میں قائم ہوئی اور پاکستان کے ڈیری سیکٹر میں اسے قائدانہ کردار کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ حلیب فوڈز لمیٹڈ 170 سے زائد کلیکشن پوائنٹس کے دودھ جمع کرنے کے نیٹ ورک کو دو جدید ترین ڈیری پروسیسنگ پلانٹس آپریٹ کرتا ہے۔ اس کے موجود پورٹ فولیو میں حلیب یو ایچ ٹی ملک، ٹی میکس، آل میکس، ڈیری کوئین بطور ٹی وائٹنر، یو ایچ ٹی کریم، ڈیزی بٹر، حلیب اصلی گھی اور جوس کٹیگری میں جسٹ فروٹ شامل ہیں۔ 

حلیب کے پیداواری طریقے آئی ایس او 9001:2008 کوالٹی مینجمنٹ سسٹم، آئی ایس او 22000: 2005 فوڈ سیفٹی مینجمنٹ سسٹم، آئی ایس او 14001 انوائرمنٹ مینجمنٹ سسٹم اور نیشنل سرٹیفکیشنز پی ایس 3733-2013 (پی این اے منظورشدہ) حلال فوڈز مینجمنٹ سسٹم اور پاکستان اسٹینڈرڈز کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) لائسنسنگ (سند یافتہ پروڈکٹ) سے سند یافتہ ہیں۔صفائی، غذائیت، صحت اور صارفین کی دیکھ بھال پر بھرپور اہمیت دینے کے ساتھ حلیب فوڈ لمیٹڈ عالمی سطح کے ڈیری کے طریقے استعمال کرتا ہے۔ ان میں بہترین ڈیری فارمز سے جمع دودھ، محفوظ ٹرانسپورٹیشن، لیب ٹیسٹنگ، پیسچرائزیشن، کلاریفیکیشن، ہوموجینائیزیشن، یو ایچ ٹی ٹریٹمنٹ اور پیکجنگ اور ڈسٹری بیوشن سے قبل صاف ستھری اسٹوریج شامل ہے۔ 


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget