13 نومبر، 2017

سکول ٹیچر کی بچی کو بھلاتے ہوئے جھولے سے گرا نے پر بچی پر تشدد اور سکول سے نکال دیا گیا: تفصیل پڑھیں

چترال (نمائندہ ٹائمزآف چترال 10 نومبر 2017) سکول پڑھنے اور پڑھانے کے لئے ہوتے ہیں۔ اور بچے بچیاں یہاں پڑھنے کے لئے آتے ہیں نہ کہ سکول ملازمین کی خدمت کرنے۔ گورنمنٹ سکولوں میں زمانہ قدیم سے رواج چلا آرہا ہے کہ سکول کے بچوں اساتذہ ذاتی کام کرواتے ہیں۔  گورنمنٹ پرائمری سکول شغور چترال میں تیسری کلاس کی بچی کو ٹیچر نے سکول سے نکلوا دیا۔

 تفصیلات کے مطابق سکول کی فیمیل ٹیچر نے اپنی بچی کو سنبھالنے اور کھلانے کے لئے مذکورہ بچی کو دے دیا۔ لیکن جھولے میں جھلاتے ہوئے سکول ٹیچر کی بچی غلطی سے گر گئی۔ جس کے بعد ٹیچر نہ صرف بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے بلکہ اسے سکول سے ہی نکال دیا ہے۔ واقعے کو اہک ہفتہ گزر گیا لیکن تاحال محکمہ تعلیم نے مذکورہ ٹیچر کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا۔  ذرائع کے مطابق جب تشدد کا نشانہ بننے والی بچی کی چاچی مذکورہ سکول سے منسلک ہائی سکول میں  10 ویں جماعت میں پڑھتی ہے، بھتیجی کو مارنے کی وجہ پوچھی تو اسے بھی سکول سے نکال دیا گیا ہے۔  والدین نے 3 ہفتہ انتظار کیا لیکن بچی کو دوبارہ سکول میں سکول جائن کرنے نہیں دیا گیا۔ بچی کو پرائیویٹ سکول میں داخل کیا گیا، جبکہ والدین غریب ہیں اس لئے ان سے پرائیویٹ سکول کی فیس ناقابل برداشت ہے۔ 

جبکہ دوسری بچی جو کہ کلاس 10 کی طالبہ کا مستقبل بھی داؤ پر لگ گیا ہے کییونکہ نویں کلاس کا امتحان وہ پاس کرچکی ہے اور دسویں میں پڑھتی ہے۔ اب اگر مائیگریٹ کرتی ہے تو اسے دو کلاس پیچھے جانا پڑے گا۔ دونوں بچیوں کے مستقل کو سامنے رکھتے ہوئے والدین حکومت کے پی کے، ڈی ای او، ڈی سی چترال اور دیگر ارباب اختیار سے سوال کرتے ہیں کیا سکول اس لئے ہوتے ہیں؟ کہ بچے بچیاں استانیوں کے نخرے اٹھائیں۔ ان کے بچے سنبھالیں۔ 

عوام بھی منتظمین تعلیم، محکمہ تعلیم خیبر پختوںخواہ سے اپیل کرتی ہے کہ مذکورہ ٹیچر کو فوری طور پر نوکری سے برخاست کردیا جائے اور تمام سکولوں کے لئے سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز جاری کردیے جائیں اور سکولوں اور سکولوں کے عملے کو اس کا پابند بنائیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget