14 نومبر، 2017

اسلم بیگ کے قاتل پولیس کانسٹبل کا اقبال جرم، پڑھئے کیا کہا اس نے

 


چترال / بریب (نمائندہ ٹائمز آف چترال) چترال پولیس کو اسلم بیگ قتل کیس میں بڑی کامیابی ملی ہے۔ ملزم شہاب نے اسلم بیگ کے قتل کا اقبال جرم کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیر کے روز اسلم بیگ کے قتل کے ملزم شہاب نے دوران تفتیش اقبال جرم کیا ہے۔ عدالت کی جانب سے وارنٹ جاری ہونے کے بعد ملزم ضمانت قبل از گرفتاری کروا رکھا تھا جس کی مدت ختم ہوتے ہیں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی تھی۔ گرفتاری کے بعد ملزم کو لیکر 50 سے زائد پولیس اہلکار سخت سیکیوریٹی میں تفتیش کے لئے وقوعہ والے گھریعنی مقتول اسلم بیگ اپنے جس گھر میں قتل ہوا تھا وہاں لیکر آئے۔ جہاں پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا۔ گھر کے کسی فرد کو اندر رہنے کی اجازت نہیں تھی، صرف مقتول کے عمر رسیدہ دادا کو ایک کمرے میں رہنے کی اجازت دی گئی تھی، جس کے پاس بھی پولیس موجود تھی۔ وقوعہ والا گھر مکمل طور پر خالی کردیا گیا تھا، گھر کے جس کمرے میں اپریل کی 14 تاریخ کو اسلم مردہ حالت میں ملا تھا۔  پولیس نے وقوعہ والا کمرہ کھول کر ملزم کو اندر لے کے گئی، جس کا چہرہ ڈھکا ہوا تھا۔ پولیس نے علاقے کے 2 معتبر اشخاص کو اندر لے کے آئی جن کے سامنے قاتل شہاب نے اسی کمرے میں اسلم بیگ کو قتل کرنے کا اقرار کیا۔ 

⬅ یہ بھی پڑھیں: اسلم بیگ کے قتل کا ماسٹر مائنڈ اس کی بیوی ذاکرہ گرفتار جبکہ شوہر کی جلد گرفتاری کا امکان

ملزم نے کہا کہ وہ وقوعہ والی رات کو اسلم کو کھلانے کے ٹرانجائزر پہلے ہی اس کی بیوی ذاکرہ ملزمہ کو فراہم کردیا تھا، جب وہ انہیں مارنے کے لئے اس رات کو آیا تو اس کی بیوی یہ ٹرانجائزر اس کو کھلا چکی تھی۔ ملزم نے کہا کہ وہ اپنی بائیک گھر سے کچھ فاصلے پر کھڑی کرکے آیا اور سلم کی بیوی ذاکرہ کے ساتھ ملکر اسلم کو قتل کردیا۔

ملزم نے کہا کہ وہ قتل کے بعد اپنی بائیک پر گاؤں سے چلا گیا۔ پولیس کے بار بار پوچھنے پر ملزم نے کہا کہ وہ اور ملزمہ نے ہی اسلم کو قتل کئے ہیں اس میں کوئی تیسرا فریق یا شخص شامل نہیں ہے۔ ملزم کا بیان پولیس نے ریکارڈ کیا۔

مجرمان کو آج بروز منگل گواہان کے ساتھ عدالت کے سامنے پیش کردیا جائے گا۔ دو گواہان جن کے سامنے ملزم نے اقابل جرم کیا ہے آج منگل کو کورٹ میں پیش ہونگے۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget