نومبر 30, 2017

ایل جی الیکٹرونکس نے مستقبل کے گھر وں میں اسمارٹ سہولیات کا منصوبہ شروع کردیا

 

کراچی: ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) ہوم اپلائنسز کے شعبے میں جامع اسمارٹ سہولیات کے پیکج کی تنصیب کے ساتھ تجارتی شعبے میں اپنی بہترین مہارتوں میں وسعت لا رہا ہے۔ ایل جی کی جانب سے ان جامع اسمارٹ سہولیات کا آغاز سیول شہر کے قریب اعلیٰ معیار کے اپارٹمنٹ کمپلیکس میں کیا گیا ہے جس کا آغاز سال 2021 کے اوائل میں ہوگا۔ اس کا نام بیولائی آئی پارک سوٹ اپارٹمنٹ کمپلیکس (Byeollae I'PARK Suite apartment) رکھا گیا ہے جس میں 40 منزلہ 5 عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔ ان عمارتوں کو خصوصی طور پر ایل جی کی اسمارٹ ہوم ایپلائنسز اور ٹیکنالوجیز سے آراستہ کیا جائے گا۔ 


ان اپارٹمنٹس میں ایل جی کی جدید ترین اسمارٹ ایپلائنسز بشمول ایئر کنڈیشنرز، ریفریجریٹرز، واشنگ مشینز، ڈرائیرز اور اسٹائلر گارمنٹ کیئر سسٹمز شامل ہیں۔ اپارٹمنٹ کے مالک کو اضافی اسمارٹ ڈیوائسز جیسے ایئر پیوریفائرز، روبوٹ ویکیوم کلینرز اور ایل جی تھنک حب اسپیکرز جیسی ڈیوائسز کی تنصیب کا بھی اختیار ہوگا۔ ان تمام ایپلائنسز کو کنیکٹ کیا جاسکتا ہے اور زبانی حکم سے انہیں کنٹرول کیا جاسکے گا ۔ 

یہ سسٹم آئی پارک سوٹ پروجیکٹ کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں دیگر ٹیکنالوجی اداروں کی اسمارٹ ڈیوائسز چلانے کی بھی مطابقت ہوگی کیونکہ ایل جی اوپن اسمارٹ ایکو سسٹم کی حکمت عملی کا حامی ہے۔ اسمارٹ فون کی ایپلی کیشن کو ایل جی کے علاوہ دیگر ڈیوائسز سے بھی چلایا جاسکتا ہے جیسے لفٹ بلانا ہو، بجلی کا استعمال چیک کرنا ہو، ہوم ڈیلوری کی درخواست دینی ہو، پارکنگ کا مقام چیک کرنا ہو اور دروازے پر مہمانوں کے ساتھ رابطہ کرنا ہو۔ 

ایل جی کی کورین سیلز اینڈ مارکیٹنگ آپریشن کے پریذیڈنٹ چھوئی سینگ گیو نے بتایا، "ایل جی کے لئے یہ بنیادی نوعیت کا پروجیکٹ ہے اور کوریا میں اسمارٹ ایپلائنس کے میدان میں اسے سب سے نمایاں رہنمائی کے ساتھ سالوں کا تجربہ حاصل ہے۔ یہ صرف خاکہ نہیں ہے بلکہ زندگی کی حقیقی مثال ہے جس سے مستقبل کے گھروں کی بڑے پیمانے پر تیاری کی عکاسی ہوتی ہے۔" 


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget