15 نومبر، 2017

اسلم بیگ قتل کا ملزم شہاب عدالت کے سامنے اپنے بیان سے مکر گیا، صحت جرم سے انکار

 

بونی (نمائندہ: ٹائمز آف چترال 15 نومبر 2017 ) اسلم بیگ کے قتل کا مجرم عدالت کے سامنے اپنے بیان سے مکر گیا ہے۔ گزشتہ دنوں تفتیش کے لئے شہاب کو جائے وقوعہ لے جایا گیا تھا جہاں وہ علاقے کے دو معتبرین کے سامنے اقبال جرم کرتے ہوئے جائے وقوعہ کی نشاندہی کی تھی اور طریقہ واردات بھی بتا دیا تھا۔ جسے پولیس نے ریکارڈ کرکے گواہان کے ساتھ منگل کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنا تھا۔

گزشتہ روز منگل کو جب عدلت کے روبرو پیش کیا تو مجرم شہاب اپنے ہی بیان سے مکر گیا اور صحت جرم سے انکار کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم دوران تفتیش اسلم بیگ ولد پردوم کو قتل کرنے کا اقرار کردیا تھا اور سول گواہان کے سامنے جائے وقوعہ کی نشاندہی کے ساتھ طریقہ واردات بھی اگل دیا تھا۔



اپنے بیان میں ملزم نے بتایا تھا کہ اس نے مقتول کی بیوی زاکرہ کے ساتھ ملکر اسلم بیگ کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا اور قتل والی رات یعنی 4 اپریل کو مقتول کی بیوی کے ذریعے اسے نشہ آور چیز کھلا دیا تھا، بے ہوشی کی حالت میں اسلم کو دونوں نے قتل کردیا تھا۔ جسے بعد ازاں مقتول کی بیوی نے ہارٹ اٹیک کا نام دے دیا۔ جس کے بعد گھر والوں نے بھی بے توجہی کی تھی۔



مقتول کی بیوی زاکرہ پر چونکہ شک پہلے سے ہی تھا جو یقین میں اس وقت بدل گیا جب زاکرہ نے ملزم شہاب سے شادی کی۔ بعد ازاں دونوں کے کال ریکارڈز سے پرانے روابط سامنے آگئے۔ اور گھر والوں نے ایک بار پھر عدالت کا دروازہ کھٹکٹایا۔ جس کی ایف آئی آر ملزم شہاب اور ملزمہ زاکرہ کو منتخب کرکے اکتوبر 2017 میں درج کی گئی۔ 

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget