8 نومبر، 2017

کرکٹ : عماد وسیم کو ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا، سیزن تھری کی بھر پور تیاری جاری

کراچی (ٹائمز آف چترال : رپورٹ) پی ایس ایل سیزن تھری کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ کراچی کے کنگ کے مالک سلمان اقبال اور کراچی کنگ کے شاہد آفریدی کراچی میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ عماد وسیم کو کراچی کنگ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ 

شاہد آفریدی نے عماد وسیم کی کپتانی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عماد جارحانہ کپتان ہے اور مجھے ایسے ہی کپتان پسند ہیں اس لیے ان کے ساتھ بطور ٹیم ممبر کھیلنے میں مزہ آئے گا اور ہماری مشترکہ کاوشیں کراچی کنگز کو فاتح بنائیں گی جس کے لیے پوری ٹیم اور مینیجمنٹ کا تعاون دستیاب ہے۔


پاکستان سپر لیگ کے پہلے سیزن میں کراچی کنگ کے کپتان شعیب ملک تھے، شعیب نے ٹورنامنٹ کے دوران شکست کی وجہ سے کپتانی عہدہ چھوڑ دیا تھا اور باقی میچوں میں یہ فرائض انگلینڈ کے کھلاڑی روی بوپارہ نے ادا کئے تھے۔

سیزن 2 میں سنگا کارا نے کراچی کنگز کی کپتانی کی تھی اور اب تیسرے سیزن میں یہ ذمہ داری سٹار آل راﺅنڈر عماد وسیم کو دی گئی ہے۔ عماد وسیم نے پاکستان کی جانب سے 30 ون ڈے اور 25 ٹی 20 میچز کھیل چکے جبکہ وہ انڈر 19 ٹیم میں بھی کپتانی کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں ۔ 


کپتان مقرر کئے جانے پر سٹار آل راﺅنڈرعماد  کا کہنا ہے کہ ’’ مجھے کراچی کنگز کو لیڈ کرنے کی ذمہ داری ملنا باعث فخر ہے ، ہم اچھے نتائج دینے کے لیے بھر پور محنت کریں گے۔‘‘

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget