نومبر 29, 2017

انٹرپرائز چیلنج پاکستان مقابلے کے لئے جوبلی لائف کی پرنس ٹرسٹ انٹرنیشنل اور سیڈ وینچرز کے ساتھ شراکت داری

 


کراچی:  پاکستان کی صف اول کی لائف انشورنس فراہم کرنے والے ادارہ جوبلی لائف انشورنس نے پرنس ٹرسٹ انٹرنیشنل پروگرام کے سیکنڈ انٹرپرائز چیلنج پاکستان مقابلے کے لئے ٹرسٹ پرنس سیڈ وینچرز (SEED Ventures)کے ساتھ شراکت داری کرلی ہے۔ اس شراکت داری کا اعلان جوبلی لائف کے ہیڈ آفس میں حال ہی میں ایک تقریب کے دوران معاہدے پر دستخط کی تقریب کے دوران ہواجن میں جوبلی لائف کے ایم ڈی اور سی ای او جاوید احمد اور سیڈ وینچرز کے شریک بانی و سی ای او فراز خان کے ساتھ پرنس ٹرسٹ انٹرنیشنل کے سی ای او جوناتھن ٹاو ¿ن سینڈ بھی موجود تھے۔ 

انٹرپرائز چیلنج پاکستان (ای سی پی) ملک بھر میں اسکولوں کے مابین مقابلہ کراتا ہے اور نوجوانوں کو کیرئیر میں اپنا کام شروع کرنے کی حوصلہ افزائی کو فروغ دیتا ہے۔ اس میں ملک بھر کے 13 سال سے 16 سال کے سیکنڈری کے طالب علم شرکت کرتے ہیں۔ ای سی پی مقابلے میں بنیادی طور پر کاروباری چیلنج کی نقل ہوتی ہے جس میں چار سے پانچ طالب علموں کی ٹیم سائبر منظرنامے میں کھیل کر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کرتی ہے ۔ انڈسٹری ماہرین کی جانب سے ہر ٹیم کی رہنمائی کی جاتی ہے جس میں طالب علموں کو کاروباری ادارے کی بنیادی باتیں، کاروباری حکمت عملی اور مالی وسائل کے بارے میں سمجھایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ منافع کے ساتھ کاروباری ادارہ چلایا جائے اور جو سب سے زیادہ منافع کے ساتھ کاروباری ادارے کو چلائے گا، وہی اس مقابلے کا فاتح ہوگا۔ 

اس موقع پر جوبلی لائف کے سی ای او اور ایم ڈی جاوید احمد نے کہا، "ہم نے انتہائی تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک کی مثالوں سے سمجھا ہے کہ غیرمعمولی معاشی ترقی اپنا کاروبار کرنے سے ہی آتی ہے۔ اپنے کام کو فروغ دینے کے لئے یہ ضروری ہے کہ جدت انگیز آئیڈیاز اور مہارتوں کے ساتھ لوگوں کی اہم وسائل جیسے رہنمائی، سرمایہ اور نیا کاروبار شروع کرنے خاص طور پر چھوٹے اور درمیانی سطح کے کاروبار سے متعلق معلومات تک رسائی ہو۔ ای سی پی اس کام کے لئے بہترین ہے اور پاکستان میں کاروباری کلچر کو فروغ دینے کے لئے ہمیں ان کا شراکت دار بننے پر خوشی ہے۔"

پرنس ٹرسٹ انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو جوناتھن ٹاو ¿ن سینڈ نے کہا، "پرنس ٹرسٹ انٹرنیشنل دوسرے سال کے لئے سیڈ وینچرز کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہے۔ گزشتہ سال 20 اسکولوں میں اس پروگرام کی کامیابی سے آغاز کے بعد رواں سال ہم اس پروگرام میں 44 اسکولوں کو شامل کررہے ہیں۔ یہ ایک نمایاں کامیابی ہے جس میں پاکستان بھر کے اہم شہروں میں فراہمی کے ساتھ دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے نوجوان پہنچ رہے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ اس پروگرام میں شرکت کرنے والے سینکڑوں نوجوان طالب علموں کی کامیابی کو ملاحظہ کروں گا۔ 

سیڈ کے شریک بانی اور سی ای او فراز خان نے کہا، "کاروبار کی ترقی سیڈ کا بنیادی مینڈیٹ ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ نوجوان اس معاشی نظام میں بھرپور طور پر تعاون کرسکتے ہیں۔ انٹرپرائز چیلنج پاکستان کی رفتار، معیار اور سطح انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور ہمیں کاروبار کرنے والے افراد سے ابتدائی عمر سے ہی منسلک رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان میں معاشی چیلنجز کا حل نکالنے اور ملکی معیشت میں قابل ذکر تبدیلی لانے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ "

پرنس ٹرسٹ انٹرنیشنل حال ہی میں پرنس چیریٹیز کی جانب سے حالیہ اضافہ ہے جس کا باقاعدہ آغاز 2015 میں ہوا تاکہ پرنس ٹرسٹ کے پرنس آف ویلز یوتھ چیرٹی کی مہارت اور کامیاب پروگرامز شیئر کریں۔ گزشتہ چالیس سال سے زائد عرصے پرنس ٹرسٹ برطانیہ بھر میں سہولیات سے محروم 8 لاکھ 70 ہزار سے زائد نوجوانوں کی مدد کرکے ان کی زندگی میں تبدیلی لاچکا ہے۔ ان میں سے ہر چار میں سے تین نوجوانوں نے کام، تعلیم یا ٹریننگ میں تعاون کیا۔ 

پرنس ٹرسٹ انٹرنیشنل 13 سال سے 30 سال کے نوجوانوں سے کام، تعلیم یا ٹریننگ کے شعبے میں تعاون کرنے کے لئے دنیا بھر میں نجی شعبوں، حکومتوں اور سول سوسائٹی کی شراکت داری کے ساتھ کام کرتا ہے۔ پرنس ٹرسٹ انٹرنیشنل کے مقامی شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے سے دنیا بھر میں نوجوانوں کے لئے مواقع پیدا ہوتے ہیں تاکہ وہ آگے بڑھیں اور اپنی مہارتوں و اعتماد میں اضافہ لائیں۔ 

پاکستان میں ای سی پی دراصل پرنس ٹرسٹ انٹرنیشنل کا اقدام ہے اور سیڈ وینچرز اسکی طرف سے بانی اور ڈیلوری پارٹنر کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ مقابلہ اردن اور برطانیہ میں بھی منعقد ہوتا ہے۔ اپنے پہلے ہی سال میں پاکستان بھر کے 10 شہروں کے 20 اسکولوں کے 300 طالب نے حصہ لیا جس میں 40 سے زائد ماہرین نے رہنمائی کی۔ دو سالوں میں انٹرپرائز چیلنج پاکستان کے 28 شہروں میں 10 ہزار سے زائد طالب علموں تک رسائی کے ساتھ 675 طالب علم شریک ہوسکتے ہیں۔ 

جوبلی انشورنس آغا خان فنڈ فار اکنامک ڈیولپمنٹ (AKFED) کا عالمی برانڈ ہے جو زندگی، صحت اور جنرل کے شعبوں میں انشورنس کے منفرد منصوبے پیش کرتا ہے ۔جوبلی لائف بینک اشورنس کی فراہمی کا آغاز کرنے والا اولین ادارہ ہے اور پاکستان میں نجی شعبے کی لائف انشورنس کمپنیوں میں سب سے نمایاں ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 38 فیصد اوسط ترقی کے ساتھ جوبلی لائف اسٹاک ایکسچینج میں سب سے زیادہ منافع بخش اور سب سے اہم لائف انشورنس کمپنی ہے۔ 


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget