دسمبر 23, 2017

ملتان خانیوال بس حادثے میں 11 افراد جان بحق ہوئے، حادثہ جمعرات کو پیش آیا: حادثہ کیسے ہوا پڑھیں جاننے کے لئے

 

لاہور: ملتان خانیوال سیکشن ایم 4 موٹر وے پر بس کی ٹرالر کے ساتھ ٹکرجان کے نتیجے میں11 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔  لاہور سے جانے والی مسافر بس موٹروے [ایم 4] پر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد جاں بحق جبکہ 28 زخمی ہوگئے۔

حادثہ جمعرات کو علی الصباح شدید دھند کے باعث پیش آیا۔ دھند کی وجہ سے بس ایک ٹرالر کے ساتھ ٹکرانے کے بعد بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پہنچیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی شہر ملتان کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا۔

مرنے والوں میں دو خواتین، ایک گیارہ سال بچہ بھی شامل ہے۔ بس میں کل 40 مسافر سوار تھے۔ لاہور راجنپور بس جب شام کوٹ کےقریب رشیدہ انٹر چینچ پہنچی تو یہاں روڈ کے ایک جانب کھڑے ٹرالر سے جا ٹکرائی اور بے قابو ہوگئی۔ جس کی وجہ سے بس کے بائیں جانب کا حسہ مکمل طور تباہ ہوا، اور اس جانب بیٹھے مسافر زیادہ متاثر ہوئے۔ بس بل کھاتی ہوئی الٹ گئی جس کی وجہ سے اموات واقع ہوئیں۔ زخمیوں میں بھی بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی رہی۔


فوٹو کرٹیسی ڈان




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں