اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

25 دسمبر، 2017

احسان کا بدلہ گولہ باری: بھارت کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے

 راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان نے جہاں پاکستان میں پکڑے گئے بھارتی نیوی کے حاضرسروس جاسوس کو ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دیکر بھارت پر بڑا احسان کیا تو اس کا جواب بھارت نے ایل او سی پر گولہ باری کی صورت میں دیا۔  لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ  کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔


آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری اور راول کوٹ سیکٹر پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

یاد رہے کہ  8 دسمبر کو بھی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کےچڑی کوٹ سیکٹر پر ایک جنازے پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور ایک خاتون زخمی ہوگئی تھی۔

رواں برس بھارت کی جانب سے اب تک 1300 سے زائد مرتبہ ورکنگ باونڈری اور لائن آف کنٹرول کی خلاف وزری کی جاچکی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد پاکستانی شہری جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں