دسمبر 28, 2017

اہل تشیع کے ثقافتی مرکز پر حملے کے نتیجے میں 41 افراد جان بحق ہوئے: ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ نے قبول کی

 


کابل (ویب ڈیسک) افغان دارالحکومت، کابل میں اہل تشیع کے ایک ثقافتی مرکز پر حملے میں 41 افراد جان بحق ہوگئے جبکہ 84 زخمی ہیں، جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے، جو زور دار بارودی دھماکے میں جھلس گئے ہیں۔ حملے کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ نے قبول کر لی ہے۔ 

آئی ایس سے منسلک نیو ایجنسی نے کہا کہ حملے میں 3 بم استعمال ہوئے اور ساتھ ساتھ ایک خود کش بھی استعمال ہوا ہے۔ خود کش نے مرکز میں داخل ہوکر  اپنے آپ کو اڑا لیا۔ مرکز میں لوگ 1979 سویت یونین کی جانب سے افغانستان پر چڑھائی کی یاد میں پروگرام کررہے تھے۔ 

افغان وزارت خارجہ کے ترجمان نجیب دانش کا کہنا ہے کہ اندر حملے سے قبل نا معلوم تعداد میں خودکش حملہ آوروں نے مرکز کے باہر اپنے آپ کو اڑا لیا۔  



کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں