30 دسمبر، 2017

شبقدر گاڑی کے ٹکر سے ایک خاندان کے 4 جوان سال لڑکے جان بحق ہوئے

 

شبقدر(ویب ڈیسک) شبقدر کے علاقے مچنی باڈی کور میں کار چنگ چی کو بچاتے ہوئے بلاک فیکٹری سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 نو عمر نوجوان جان بحق ہوئے۔ 


تفصیلات کے مطابق موٹر کار چنگ چی رکشے کو بچانے کی کوشش میں بلاک فیکٹری سے ٹکرائی، نتیجے میں ایک ہی خاندان کے4 کم عمرنوجوان جاں بحق ہو گئے۔ گزشتہ دنوں پشاور سے براستہ مچنی شبقدر آنے والی موٹرکار نمبر LEB3013 علاقہ باڈی کور مچنی میں ایک چنگ چی کو بچانے کی کوشش میں قریب بلاک فیکٹری سے جا ٹکرئی۔ جان بحق ہونے والے چاروں نوجوانوں کا تعلق شبقدر کے ریٹائرڈ کمشنرہدایت اللہ مرحوم کے خاندان سے ہے جن میں ان کے دو سگے پوتے بھی شامل ہیں۔ جان بحق ہونے والوں میں 13 سالہ حبیب ولد طارق ، 16سالہ سیف اللہ ولد ہمایون خاں ساکن شبقدر حلیم زئی، حمزہ ولد طاہر ،عمیر ولد قدر ساکنان کراچی حال شبقدر حلیم زئی شامل ہیں۔ عمیر اور حمزہ کراچی سے اپنے خالہ ذاد بھائی کی شادی میں شرکت کیلئے شبقدر آئے تھے۔ متوفین کی نماز جنازہ حلیم زئی شبقدر میں ادا کی کردی گئی۔

حمزہ اور عمیر کراچی سے کراچی سے خالہ زاد بھائی کی شادی میں آئے تھے۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں