اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

4 دسمبر، 2017

کلاس میں اللہ بولنے والے 6 سالہ بچے کو دہشت گرد قرار دیکر ٹیچر نے پولیس بلالی گئی

 



(ویب ڈیسک) مذکورہ واقعہ امریکہ کے ایک اسکول میں پیش آیاہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق، امریکہ میں ایک اسکول میں سنڈروم بیماری سے متاثر 6 سالہ طالبعلم  کلاس میں باربارلفظ ’اللہ‘ بول رہا تھا، بچے کے اس نیک عمل پر بے دین ٹیچر نے اسے دہشت گرد قرار دیکر پولس بلالی۔ 

بعدمیں جب پولس نے معاملے کی جانچ کی توپتہ چلاکہ بچہ’ڈاؤن سنڈروم‘ بیماری متاثرہے۔ اس کے بعد بچے کے والد نے اسکول پربھید بھاؤ کا الزام لگایاہے۔ ایک نیوزچینل کے مطابق، محمدسلیمان نام کے بچے کے والدکے مطابق، ان کا بیٹا ڈاؤن سنڈروم بیماری کے ساتھ پیداہواتھااوروہ دماغی مسائل کا شکارہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق ، بچے کے والدنے کہاکہ ٹیکساس کے یوسٹن سے تقریباً 20 کلومیٹردورپیرلینڈ میں واقع پرائمری اسکول میں ٹیچر نے اس کے بیٹے کیلئے پولس کوبلالی۔ اسکول انتظامیہ نے بتایاکہ محمد بول سکتاہے۔ لیکن’انڈیپنڈنٹ‘ کی خبرکے مطابق محمد کے والد نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ  ان کا بیٹابالکل بھی نہیں بول سکتاہے اوراسے دماغی بیماری ہے۔ بچے کے والد نے کہا کہ ٹیچر کا معصوم بچے کو دہشت گرد کہنے کا  دعویٰ بے بنیاد ہے اور انسانیت کی تذلیل ہے۔

پیرلینڈ پولس کے مطابق کہ انہوں نے واقعے کی پوری جانچ کرلی ہے اوراسے آگے کسی کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔ حالانکہ،علاقے کے خدمت تحفظ اطفال  محکمہ نے کہا ہے کہ اس واقعے کی جانچ جاری ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں