دسمبر 1, 2017

پشاور زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملہ 9 طلباء افراد جان بحق ،تمام دہشت گرد ہلاک ماردیئے گئے، 17 افراد زخمی



پشاور (ٹائمزآف چترال تازہ ترین 1 دسمبر 2017) ایگری کلچرل ڈائریکٹوریٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 9 طلباء جان بحق جبکہ 35 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ جبکہ سیکیوریٹی فورسز نے تمام دہشت گردوں کا مار دیا ہے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق زرعی یونیورسٹی کے قریب واقع ڈائریکٹوریٹ جنرل زراعت خیبرپختونخوا پر اچانک 3 نقاب پوش مسلح افراد نے حملہ کرکے فائرنگ شروع کردی۔ دہشت گرد رکشہ میں سفید برقع پہن کر آئے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق جائے وقوعہ پر شدید فائرنگ کی آوازیں آئیں اور زور دھار دھماکہ بھی سنا گیا۔

حملے کی اطلاع ملتے ہی  ہی پولیس، ایف سی، فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی جبکہ یونیورسٹی روڈ اور اطراف کی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ جائے وقوع کی فضائی نگرانی بھی کی گئی جبکہ آس پاس کے علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 2 فوجی جوان بھی زخمی ہوئے، جنہیں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔  آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ 8 طالب علموں کو ہاسٹل سے بحفاظت نکال لیا گیا۔

'حملہ آور برقع پہن کر رکشے کے ذریعے آئے' ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کے مطابق 'حملہ آوروں کی تعداد 5 تھی، جو شٹل کاک برقعے پہن کر رکشے کے ذریعے ڈائریکٹوریٹ آئے'۔  سجاد خان نے مزید بتایا کہ 'پانچوں دہشت گردوں نے خودکش جیکٹس بھی پہنی رکھی تھیں، حملہ آوروں نے سب سے پہلے چوکیدار کو نشانہ بنایا، تاہم سیکیورٹی فورسز کے بروقت پہنچنے کی وجہ سے نقصان کم سے کم ہوا'۔

پشاور کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا اور اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget