دسمبر 1, 2017

پرواک ہیلتھ کیمپ کو برقرار رکھنے کے لئے گل فراز کی عارضی تقرری پرواک ہیلتھ کیمپ میں کیا جائے۔ عمائدین / وی سی پرواک

 

چترال (ٹائمزآف چترال رپورٹ: کریم اللہ) گزشتہ روز سپورٹ گروپ پرواک ہیلتھ کیمپ، ویلج کونسل پرواک اور عمائدین پرواک کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں ناظم ونائب ناظم اور اراکین ویلج کونسل پرواک ، سپورٹ گروپ پرواک ہیلتھ کیمپ کے علاوہ معتبرات نے بھی شرکت کی ۔ ا س موقع پر شرکاء نے گزشتہ دس برسوں سے پرواک کے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر عارضی کیمپ کو برقرار رکھنے پر ڈی ایچ اوز اور ڈی ایم ایس پی پی ایچ آئی کا شکریہ ادا کیا گیا ۔ ساتھ ہی اس کیمپ میں عوام کو بہتر انداز سے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر جناب گل فراز اور آمنہ بی بی کی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر شرکا ء دسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اورڈی ایم ایس سے
درخواست کی کہ وہ علاقے کے لوگوں کی مجبوریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کیمپ کو مزید برقرار رکھنے اور اس کے لئے ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اپنا بھر پور کردار اداکریں۔ شرکاء کا یہ بھی کہنا تھا کہ چونکہ گل فراز کا پروموشن کے بعد یہاں سے تبادلہ ہوچکا ہے لہذاڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے مطالبہ کیا کہ وہ پرواک کے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے جناب گل فراز کی عارضی تعیناتی پھر سے پرواک ہیلتھ یونٹ میں کردیں ، تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت میسر ہوسکے ۔

یاد رہے 600 گھرانوں پر مشتمل ویلج کونسل پرواک اپر چترال کا دوسرا بڑا ٹاؤن ہے ۔ بروغل اور شندور روڈ یہاں سے گزرنے کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں ۔ اگر علاقے سے یہ ہیلتھ یونٹ بھی ختم کردیا گیا تو عوام کے ساتھ حادثات میں زخمی ہونے والوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں

Recent Posts Widget