اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

11 دسمبر، 2017

سعودی عرب نے حیران کن فیصلہ کردیا، سعودی تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی آگئی : تفصیل جاننے کے لئے پڑھیں

 

اسلام آباد (ٹی او سی : مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے حیران کن فیصلہ کردیا ہے، اس فیصلے کو سعودی تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی سمجھا جا رہا ہے۔  جہ ہاں سعودی عرب میں آئندہ برس کے آغاز میں سینما گھر کھولے جانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ سعودی حکام نے خبر کی تصدیق کر دی ہے۔ 


تفصیلات کے مطابق سعودیوزیر برائے ثقافت اور معلومات اواد بن صالح اواد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آڈیو ویژول میڈیا کے جنرل کمیشن نے بطور انڈسٹری ریگولیٹر ملک بھر میں سینما کے لائسنس کے اجرا کے لیے کام کا آغازکر دیا ہے۔ ممکنہ طور پر پہلا سینما مارچ 2018ء تک کھول دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل رواں برس اکتوبر کے مہینے میں سعودی عرب کے دارالحکومت میں ایک ’’مووی نائٹ‘‘کا اہتمام کیا جا چکا ہے۔ سعودی حکام کی جانب سے ایسے فیصلے کے عندیہ کو مذہبی حلقے تشویش کی نظر سے جب کہ نوجوان فلم بین اسے خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر کے اسلامی ممالک میں سعودی عرب وہ واحد ملک تھا کہ جس میں سینما گھر کھولنے کی اجازت نہیں تھی۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں