17 دسمبر، 2017

امت مسلمہ سخت آزمائش سے گزر رہی ہے، امریکی چھتری تلے دشمنان اسلام متحد ہوکر مسلماںوں کے پیچھے پڑھے ہیں: امیر جماعت اسلامی سراج الحق

لاہور (ویب ڈیسک) امت مسلمہ اس وقت شدیدی آزمائش سے دوچار ہے۔ امریکی اتحاد میں استعماری و طاعوتی قوتیں مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے ہوئے ہیں۔ ہر ہرجگہ مسلمانوں کا خون بہایا جارہا ہے۔ مسلمانوں پر اتنا ظلم کے باوجود الٹا انہیں کو دہشت گرد بھی ٹھرایا جارہا ہے۔ ان خیالا کا اظہار سراج الحق نے لاہور میں کیا ہے۔ 

انہوں نے کہ  مسلمانوں کا قبلہ اول امریکہ کی آشیر باد سے پنجہ یہود میں دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ 56 مسلم ممالک اور ڈیڑھ ارب مسلمان اس وقت تنہائی کا شکار ہیں اور کوئی ان کا پرسان حال نہیں ۔ مسلمان حکمرانوں کے اندر انتشار و افتراق ہے اور اکثر امریکہ کی کاسہ لیسی اور چاپلوسی میں مبتلا ہیں ۔ ان قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے امت مسلمہ کو متحد ہونا اور فروعی اور مسلکی اختلافات ایک طرف رکھ کر مشترکہ د شمن کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی صفوں کو سیدھا کرنا پڑے گا ۔

یہ علما ئے امت کی ذمہ داری اور فرائض منصبی میں شامل ہے کہ وہ اس پرفتن دور میں مسلمانوں کی رہنمائی کریں انہیں اختلافات بھلا کر اتحاد کا درس دیں ۔بنگلہ دیش ، شام ، فلسطین ، عراق ، مصر ، بھارت ، افغانستان ، کشمیر ، اراکان اور پاکستان سمیت بیشتر ممالک استعماری قوتوں کے نشانے پر ہیں ۔ ملک کو ایٹم بم اور واشنگٹن کو قبلہ سمجھنے والے سیاستدان نہیں ، منبر و محراب اور علما و مشائخ بچا سکتے ہیں۔




کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں