19 دسمبر، 2017

روپے کی قدر کم ہونے سے معیشت اور عوام پر تباہ کن اثرات مرتب ہونگے، ائی ایم ایف روپے کی قدر مزید گرانا چاہتا ہے: میاں زاہد حسین

 

کراچی: پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ، بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئرمین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ روپے کی قدر کم ہونے سے معیشت اور عوام پر تباہ کن اثرات مرتب ہونگے۔آئی ایم ایف اور دیگر حلقے اب بھی مطمئن نہیں اور روپے کی قدر میں مزید کمی چاہتے ہیں جس سے ہماری کمزور کرنسی بستر مرگ تک پہنچ جائے گی۔ میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کی جانب سے روپے کو کمزور کرنے کے باوجود اس پر دباﺅ قائم رہے گا کیونکہ تجارتی خسارہ اور جاری حسابات کا خسارہ مسلسل بڑھتا چلا جا رہا ہے جس سے زر مبادلہ کے ذخائر کو لاحق خطرات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ 

آئی ایم ایف اب بھی مطمئن نہیں ، روپے کی قدر میں مزید کمی چاہتا ہے،  درآمدات بڑھتی رہیں تو روپے کی کمزوری سے دوہرا نقصان ہو گا،  حکومت ایندھن اور بجلی کی قیمت میں اضافہ پر مجبور ہو جائے گی۔ میاں زاہد حسین

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق موجودہ مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں نو ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں جبکہ درآمدات چوبیس ارب ڈالر تک جا پہنچیں جس سے تجارتی خسارہ پندرہ ارب ڈالر رہا جو تشویشناک ہے۔مرکزی بینک کے مطابق ابتدائی چار ماہ میں مالی خسارہ پانچ ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کے ابتدائی چار ماہ میں اس سے تقریباً نصف یعنی2.26 ارب ڈالر تھا۔اگربڑھتی ہوئی غیر ضروری درآمدات کو لگام نہ ڈالی گئی تو روپے کی قدر میں کمی کا اُلٹا نقصان ہو گا کیونکہ درآمدات پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ سے کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی سے برآمدات میں کچھ اضافہ ہو گا مگر برآمدی شعبہ کو حکومت کی طرف دیکھنے کے بجائے اپنے اخراجات کم کرنے، مصنوعات کا معیار بہتر بنانے، برانڈنگ اور بہتر مارکیٹنگ کی ضرورت ہے تاکہ بین الاقوامی منڈی میں حریف ممالک سے مسابقت ممکن ہو سکے۔انھوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں حالیہ کمی کے بعد حکومت تیل اور بجلی کی قیمت بڑھانے پر مجبور ہو گی ورنہ خسارہ بے قابو ہو جائے گا۔ 
--


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

تازہ ترین

مشہور اشاعتیں

تازہ ترین خبریں